شاید آپ نے یہ لطیفہ سنا ہو کہ گھر میں کوئی چیز خود سے غائب ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے تو وہ ہے نیل کٹر۔ جی ہاں گھر والوں کی اہم ضرورت جو اپنے چھوٹے سائز کی وجہ سے اکثر کھو جاتی ہے۔ البتہ آج ہم بات کریں گے کہ نیل کٹر اگر پرانا ہوجائے اور صحیح طرح ناخن نہ کاٹے تو ایسا کیا کریں کہ وہ فوری طور پر ٹھیک ہوجائے؟ چلیے بتاتے ہیں
پلاسٹک کی بوتل تو ہر گھر میں ہوتی ہے۔ اسی بوتل کا ایک چھوٹا سا حصہ کاٹ لیں اور پھر نیل کٹر سے اسے مزید باریک باریک ٹکڑوں میں کاٹیں۔ بار بار ایسا کرنے سے نیل کٹر تیز ہوجائے گا۔
اس طریقے کو دیکھنے کے لئے دی گئی ویڈیو بھی دیکھیں تاکہ آپ اچھی طرح ٹرک کو سمجھ سکیں۔