ہفتے میں ایک بار چہرے کو بھاپ دیں اور 5 مسائل سے چھٹکارا پائیں

یہ ایک ایسا وقت ہے جو ہمارے چہرے کے لیے کسی صورت مناسب نہیں ہے- ہوا میں موجود بےپناہ آلودگی ہمارے چہرے کو مختلف اقسام کی گندگی سے آلودہ کردیتی ہے جس سے ہماری جلد وقت سے پہلے ہی بدنما دکھائی دینے لگتی ہے- لیکن اگر آپ ہفتے میں ایک بار ضرور اپنے چہرے کو گرم پانی کی بھاپ فراہم کریں تو کئی مسائل سے محفوظ رہ سکتے ہیں-

چہرے کی صفائی

چہرے کی صفائی کے لیے بھاپ بہترین ہے- جب آپ اپنے چہرے کو بھاپ دیتے ہیں تو پانی کے بخارات کی گرمی آپ کے چہرے کے مسام کو نرم کرتی ہے اور ساتھ ہی وسعت دیتی ہے- مسام کے کھلنے سے ان میں موجود گندگی باہر آجاتی ہے اور چہرہ صاف ہوجاتا ہے-

جراثیم اور مردہ خلیے

جلد ہمارے جسم کا وہ عضو ہوتا ہے جو مسلسل نیا پیدا ہوتا رہتا ہے جس کی وجہ سے پرانی جلد کے مردہ خلیے جلد پر ہی چپکے رہےتے ہیں- لیکن چہرے کو بھاپ دینے سے جلد مردہ جراثیم سے پاک ہوجاتی ہے- یہ مردہ چراثیم چہرے کی ملنے والی آکسیجن کی راہ میں رکاوٹ بنتے ہیں-

آکسیجن کی فراہمی

بعض افراد بھاپ سے گریز کرتے ہیں جیسے کہ الرجی کے شکار افراد- لیکن یاد رکھیں بھاپ ایک بہترین چیز ہے- بھاپ آپ کے چہرے کو ملنے والی آکسیجن میں نمایاں فروغ دیتی ہے- اگر بھاپ لینے کے بعد آپ کے چہرے کی جلد سرخ ہوجاتی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ نے بالکل درست انداز میں اپنے چہرے کو بھاپ فراہم کی ہے جو آپ کے لیے بےپناہ فائد مند ثابت ہوگی-

جھریوں میں تاخیر

ہر عورت کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کے چہرے میں جھریاں نہ آئیں- لیکن عمر گزرنے کے ساتھ ساتھ ان کی آمد کا آغاز بھی ہوجاتا ہے- لیکن اگر آپ ہفتے میں ایک بار چہرے کو بھاپ دیں تو جھریاں آنے کا عمل سست اور تاخیر کا شکار ہوسکتا ہے-

قدرتی طور پر نمی

بھاپ لینے کا عمل آپ کے جسم کو زیادہ قدرتی تیل تیار کرنے پر مجبور کرتا ہے جو جلد کو نمی بخشتا ہے اور آپ کی ہائیڈریشن لیول تک بڑھاتا ہے۔

Chehry Ko Bhaap Dene Ke Fayde

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Chehry Ko Bhaap Dene Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Chehry Ko Bhaap Dene Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   7553 Views   |   11 Jan 2022
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

ہفتے میں ایک بار چہرے کو بھاپ دیں اور 5 مسائل سے چھٹکارا پائیں

ہفتے میں ایک بار چہرے کو بھاپ دیں اور 5 مسائل سے چھٹکارا پائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ہفتے میں ایک بار چہرے کو بھاپ دیں اور 5 مسائل سے چھٹکارا پائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔