اپنے نام کے لئے غریبوں پر تجربے کرتے ہیں.. گھر کے ملازموں سے ثروت گیلانی کا ہمدردی کرنا مہنگا کیوں پڑگیا؟

"مشہور شخصیات صرف اپنی پبلسٹی اور تجربات کے لیے گھر کے ملازموں کا استعمال کر رہے ہیں. شرم آنی چاہیے ان لوگوں کو"

یہ کہنا ایسے صارف کا ہے جو معروف اداکارہ ثروت گیلانی کی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ پر پھٹ پڑے ہیں. آخر اس پوسٹ میں ایسا کیا تھا؟ دیکھیں

پوسٹ میں دیکھا جاسکتا ہے ثروت گیلانی ہیٹ ویو سے بچاؤ کیلئے خود سمیت اپنے تمام ملازموں کو بھی ڈرپ لگوائی ہے.

ثروت نے ویڈیو کے کیپشن میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ ہمارے گھر کے ملازم دن بھر گرمی میں گھنٹوں کام کرتے ہیں. اس گرمی میں انہیں وٹامن اے، بی، ای اور ٹریس منرلز پر مشتمل ریوائٹل ڈرپس لگوائی ہیں تاکہ ان کی صحت اچھی رہے.

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نے ویڈیو شیئر کی جس میں انکے تمام ملازمین کے ہاتھوں پر لگی ڈرپ کی جھلک موجود تھی جبکہ اسی کے ساتھ وہ خود بھی اپنے ہاتھ پر ڈرپ لگائے بیٹھی نظر آئیں۔

ثروت گیلانی نے ڈرپ کے فائدے بتاتے ہوئے مزید کہا.کہ ریوائٹل ڈرپس گرمی کو شکست دینے اور نظام ہاضمہ کو درست کرنے کیلئے مددگار ثابت ہونگی۔

البتہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ثروت گیلانی پر تنقید کی بوچھاڑ کردی. ایک صارف نے لکھا کہ کاش میں ع لکھوں اور عقل آ جائے جبکہ ایک ڈاکٹر نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ،’بحیثیت ڈاکٹر ہم ہر روز اس مسئلے سے نمٹ رہے ہیں کہ یہ طاقت کی ڈرپ نہیں ہے۔ ڈرپ کے بجائے انہیں متوازن غذائیت والی خوراک دیں۔’

Sarwat Gillani Nay Mulazimon Ko Drip Lagwadi

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Sarwat Gillani Nay Mulazimon Ko Drip Lagwadi and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sarwat Gillani Nay Mulazimon Ko Drip Lagwadi to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   708 Views   |   30 May 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

اپنے نام کے لئے غریبوں پر تجربے کرتے ہیں.. گھر کے ملازموں سے ثروت گیلانی کا ہمدردی کرنا مہنگا کیوں پڑگیا؟

اپنے نام کے لئے غریبوں پر تجربے کرتے ہیں.. گھر کے ملازموں سے ثروت گیلانی کا ہمدردی کرنا مہنگا کیوں پڑگیا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اپنے نام کے لئے غریبوں پر تجربے کرتے ہیں.. گھر کے ملازموں سے ثروت گیلانی کا ہمدردی کرنا مہنگا کیوں پڑگیا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔