لاجونتی کو چھوئی موئی کے پھول یا شرمیلی بوٹی بھی کہا جاتا ہے یہ باریک پتیوں کی شکل کی ہوتی ہے اور اس کی تاثیر ٹھنڈی یا پھر معتدل ہوتی ہے، یہ جڑی بوٹی آپ کے لئے کتنی فائدے مند ہے اور اس کا استعمال کس طرح کیا جاتا ہے آیئے آپ کو بتاتے ہیں۔
• لاجونتی کا استعمال اور اس کے فوائد
لاجونتی کو پانی میں بھگونے سے یہ جم جاتی ہے اور ربڑ کی شکل اختیار کر جاتی ہے اس کا استعمال حیرت انگیز نتائج دیتا ہے اس کا مختلف استعمال اور حیرت انگیز فوائد درج ذیل ہیں۔
• جسم کی اندرونی گرمی سے نجات
جن لوگوں کو اندرونی طور پر شدید گرمی محسوس ہوتی ہے جسم گرم رہتا ہے اور پسینہ زیادہ آتا ہے اور ہر وقت بخار سا محسوس ہوتا ہے ایسے لوگوں کے لئے لاجونتی کا استعمال بےحد فائدے مند ہے اس کے استعمال سے جسم کی اندرونی گرمی سے نجات ملتی ہے۔
• تھکاوٹ دور کرنے کے لئے مفید
جن لوگوں کو کمزور محسوس ہوتی ہے کچھ کام کرنے کا دل نہیں کرتا ہے اور تھکاوٹ کا جلد شکار ہو جاتے ہیں ایسے لوگوں کے لئے لاجونتی کا استعمال بےحد فائدے مند ہے یہ جسم سے تھکاوٹ کو دور کر کے جسم کو پھرتیلا اور چست بناتی ہے۔
• درد سے نجات کے لئے مفید
لاجونتی یا شرمیلی بوٹی کا ایک بہترین فائدہ یہ بھی ہے کہ یہ جسم سے ہر قسم کے درد کو دور کرتی ہے اس کے استعمال سے پٹھوں کا درد دور ہوتا ہے جسمانی کمزوری دور ہوتی ہے اس کا استعمال دانتوں کے لئے مفید ہے اس کا استعمال مرد اور عورت کے پوشیدہ مسائل کو دور کرنے کے لئے بہترین ہے یہ خواتین میں لیکوریا کے مسئلے کو دور کرتی ہے اور مردوں کے مسائل کے لئے بھی اس کا استعمال بہترین ہے۔
• لاجونتی کو استعمال کرنے کا طریقہ
اس کو آپ براہِ راست استعمال نہیں کر سکتے یہ منہ میں چپک جاتی ہے، 50 گرام سنگھاڑے کا پاؤڈر اور 50 گرام لاجونتی کو ملا کر آپ اسے آدھا چائے کا چمچ صبح اور آدھا چائے کا چمچ شام دودھ یا پانی کے ساتھ استعمال کر سکتے ہیں۔
لاجونتی کو ذیابطیس اور ہائی بلڈ پریشر کے مریض بھی استعمال کر سکتے ہیں یہ مردوں اور عورتوں کے لئے یکساں مفید ہے۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Sharmeeli Booti Ke Heran Kun Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sharmeeli Booti Ke Heran Kun Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.