گردوں کے ناکارہ ہونے کی وہ 5علامات جنہیں جان کر آپ بڑے نقصان سے بچ سکتے ہیں

گردے ہمارے جسم میں گمنام ہیروں کی طرح ہوتے ہیں جو کچرے اور اضافی مواد کو خارج کرتے ہیں جبکہ یہ نمک، پوٹاشیم اور تیزابیت کی سطح کو بھی کنٹرول کرتے ہیں ۔ جس سے بلڈ پریشر معمول پر رہتا ہے ، جسم میں وٹامن ڈی کی مقدار بڑھتی ہے اور خون کے سرخ خلیات بھی متوازن سطح پر رہتے ہیں ۔ گردوں کے امراض کافی تکلیف دہ اور جان لیوا بھی ثابت ہو سکتے ہیں ۔ تاہم دن بھر میں مناسب مقدار میں پانی کا استعمال گردوں کے امراض کے نتیجے میں موت کے خطرے کو ٹال سکتاہے ۔
یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی ۔ ڈربی رائل ہسپتال کی ایک تحقیق کے مطابق جسم میں پانی کی شدید کمی کے نتیجے میں گردے خون میں موجود زہریلے مواد کو فلٹر کرنے سے قاصر ہوجاتے ہیں اور جمع ہونے والا فضلہ گردوں کے فیل ہونے کا باعث بن جاتاہے ۔ ایسے افراد کی زندگی بچنے کا انحصار گردوں کی پیوندکاری پر ہوتا ہے ۔
تحقیق میں بتایا گیاکہ پانی کی کمی کودورکرنا گردوں کے امراض سے تحفظ دینے کا آسان طریقہ ہے ۔ خاص طور پر درمیانی عمر کے افراد کو اس کا خیال رکھانا چاہیے ۔
تحقیق میں بتا یا گیاکہ اگر کسی شخص کو معمول سے کم پیشاب آرہاہو،قے ومتلی، معدے میں درد ، ذہنی الجھن اور چکر وغیرہ جیسی علامات کا سامنا ہو تو یہ گردوں کے امراض کی علامات ہو سکتی ہیں ۔
محققین کا کہنا تھا کہ گردوں کے امراض کے حوالے سے لوگوں میں شعور کو اُجاگر کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ امراض ہر سال لاکھوں اموات کا باعث بنتے ہیں جس کی روک تھا م بہت آسان ہے ۔

Gurdon Ke Nakara Hone Ki Alamat

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Gurdon Ke Nakara Hone Ki Alamat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Gurdon Ke Nakara Hone Ki Alamat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   26346 Views   |   26 Jun 2021
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

گردوں کے ناکارہ ہونے کی وہ 5علامات جنہیں جان کر آپ بڑے نقصان سے بچ سکتے ہیں

گردوں کے ناکارہ ہونے کی وہ 5علامات جنہیں جان کر آپ بڑے نقصان سے بچ سکتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گردوں کے ناکارہ ہونے کی وہ 5علامات جنہیں جان کر آپ بڑے نقصان سے بچ سکتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔