چین میں گھڑی کا تحفہ دینے پر لڑائی کیوں ہوجاتی ہے؟ عجیب و غریب رواج جس پر سگے رشتے بھی دشمن بن سکتے ہیں

تحفہ دینا ایک اچھی روایت ہے۔ عام طور پر لوگ تحائف دینے کے لئے گھڑیوں کا انتخاب کرتے ہیں جو نہ صرف وقت بتاتی ہیں بلکہ اسٹیٹس کی پہچان بھی ہوتی ہیں۔ البتہ چین میں یہ صورت حال کافی مختلف ہے کیوں یہاں گھڑی کا تحفہ دینا دوست کو اپنا دشمن بنانے کے برابر سمجھا جاتا ہے۔ ایسا کیوں ہے؟ آیے جانتے ہیں۔

گھڑی دینا برا شگن

چین میں گھڑی دینا کسی کے جنازے میں شرکت کی نشانی مانا جاتا ہے یعنی اس سے مراد کہ جسے گھڑی دی جارہی ہے وہ بہت جلد مر جائے گا۔ اس کے علاوہ گھڑی دینے کو وقت گزرنے کا احساس دلانا بھی سمجھا جاتا ہے۔

سختی سے منع

ان وجوہات کی بنا پر چین میں اپنے سے اونچے بلکہ ہر طرح کے لوگوں کو تحفتاً رسٹ واچ یا وال کلاک دینا سختی سے منع ہے۔ ایسی صورت میں چینی اپنے دوستوں سے لڑنے سے بھی گریز نہیں کرتے۔

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   553 Views   |   25 Oct 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about چین میں گھڑی کا تحفہ دینے پر لڑائی کیوں ہوجاتی ہے؟ عجیب و غریب رواج جس پر سگے رشتے بھی دشمن بن سکتے ہیں and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (چین میں گھڑی کا تحفہ دینے پر لڑائی کیوں ہوجاتی ہے؟ عجیب و غریب رواج جس پر سگے رشتے بھی دشمن بن سکتے ہیں) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.