چائے کی پتی کو عموماً لوگ چائے بنانے کے لئے ہی استعمال کرتے ہیں اور چائے بنانے کے بعد جو پتی بچ جاتی ہے اس کو
پھینک دیتے ہیں، یقیناً ایسا آپ بھی کرتی ہیں مگر کبھی سوچا ہے کہ چائے کی پتی کے فائدے کیا ہیں؟
چائے کی پتی سے ہم کیا کرسکتے ہیں یہ ہمارے لئے فائدے مند کیوں ہے کیا اس کا کوئی اور فائدہ بھی ہے یا صرف چائے ہی پینا ہے۔
کے-فوڈز میں آج جانیئے چہرے کا فیشل کرنے کا آسان طریقہ وہ بھی چائے کی پتی سے۔
ٹپ:
٭ ایک چمچ چائے کی پتی کو ایک چمچ گلاب کے عرق اور ایک چمچ چینی میں مکس کریں اور کچھ دیر کے لئے رکھ دیں
٭ کچھ دیر بعد اس پیسٹ کو چہرے پر لگائیں اور اچھی طرح چہرے کا مساج کریں۔
٭ پھر اس کو روئی کی مدد سے صاف کریں اور ایک چمچ چائے کی پتی کو پانی میں بھگودیں۔
٭ اس پانی میں تھوڑا سا نمک شامل کریں اور اس سے چہرے کو دھوئیں۔
٭ ایک چمچ دہی میں چائے کی پتی کو مکس کریں اور چہرے پر یہ پیسٹ 10 منٹ کے لئے لگا کر چھوڑ دیں اور سادے پانی سے چہرہ دھولیں۔
٭ لیجیئے چائے کی پتی کا فیشل ہوگیا ہے۔
٭ اس فیشل کو آپ روزانہ کریں تو یہ جلدی ہی آپ کو فائدہ دے سکتا ہے۔
فائدے؟
اس فیشل سے آپ کے چہرے کا اضافہ آئل کنٹرول میں آ جائے گا۔
٭ جلد پر موجود داغ دھبوں اور جھائیوں کو ختم کرنے کا سب سے بہترین نسخہ ہے۔
چائے کی پتی میں فولک ایسڈ، بیٹاکیروٹن، الفا کیروٹن، وٹامن بی-6، بی-12، بی-9 اور امائنو ایسیٹک تھائیمن پائے جاتے ہیں جو جلد کو ٹھنڈک فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ جلد کی سطح پر موجود اضافی گندگی کو نکال باہر کرتے ہیں جس سے جلد تروتازہ رہتی ہے۔
Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Homemade Tea Facial and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Homemade Tea Facial to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
گرمی میں آئلی جلد سے جان چھڑوانا چاہتی ہیں تو چائے کی پتی کا فیشل کریں اور گھر بیٹھے جلد کے بڑے مسائل حل کریں
گرمی میں آئلی جلد سے جان چھڑوانا چاہتی ہیں تو چائے کی پتی کا فیشل کریں اور گھر بیٹھے جلد کے بڑے مسائل حل کریں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گرمی میں آئلی جلد سے جان چھڑوانا چاہتی ہیں تو چائے کی پتی کا فیشل کریں اور گھر بیٹھے جلد کے بڑے مسائل حل کریں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔