کیا آپ کے گھر میں یہ فینسی فرنیچر ہے؟ تو جانیئے اس کو صاف کرنے کا سب سے آسان طریقہ تاکہ یہ لمبے عرصے تک چمکدار رہے

آج کل شادی بیاہ میں والدین اپنی بچیوں کو فینسی فرنیچر تحفے میں دے رہے ہیں اور کچھ لوگ خود اپنے گھروں میں اس قسم کا فرنیچر استعمال کرتے ہیں جو دیکھنے میں بہت نفیس اور اچھا بھی لگتا ہے البتہ ان فینسی فرنیچر کی صفائی کرنا ذرا مشکل ہے کہ کہیں ان کی تزئین و آرائش خراب نہ ہو جائے، کہیں پر لگی ہوئی لائٹیں خراب نہ ہوجائیں کیونکہ فرنیچر کی صفائی عموماً گیلے کپڑے یا سرف لگے ہوئے کپڑے سے لوگ کرتے ہیں جس سے یہ فینسی فرنیچر جلد ہی خراب ہو جاتا ہے۔ ایسے میں آج کے فوڈز میں ہم آپ کو ایسے آسان طریقے بتانے جا رہے ہیں جو اس فرنیچر کو خراب ہونے سے بچائے اور لمبے عرصے تک چمکتا ہوا بنائے۔

ٹپس:

٭ تھنر جس سے نیل پالش ہٹائی جاتی ہے، اس کو ایک روئی کے ٹکڑے میں ڈپ کریں اور اس کو فرنیچر کے چاروں طرف جہاں سے صاف کرنا چاہتے ہیں، اس جگہ روئی کے ٹکڑے سے صاف کرلیں، تھنر سے فرنیچر کا نہ تو رنگ خراب ہوگا اور نہ ہی اس کی چمک دمک۔

٭ سرسوں کے تیل سے بھی آپ اپنے اس فرنیچر کی صفائی کرسکتی ہیں، چاہیں تو روئی کے ٹکڑے سے کرلیں یا پھر ایک سوتی کپڑے کو سرسوں کے تیل میں ڈپ کرکے اچھی طرح صفائی کرلیں، یہ بھی ایک اچھا اور سستا طریقہ ہے۔

٭ اگر فرنیچر میں لائٹ یا چھوٹے بلب لگے ہوئے ہوں تو کوشش کریں کہ اس کے تاروں کو صرف سادہ روئی سے صاف کرلیں، ان پر پانی نہ لگنے دیں ۔

By Shahzad  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   375 Views   |   18 Mar 2023
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about کیا آپ کے گھر میں یہ فینسی فرنیچر ہے؟ تو جانیئے اس کو صاف کرنے کا سب سے آسان طریقہ تاکہ یہ لمبے عرصے تک چمکدار رہے and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (کیا آپ کے گھر میں یہ فینسی فرنیچر ہے؟ تو جانیئے اس کو صاف کرنے کا سب سے آسان طریقہ تاکہ یہ لمبے عرصے تک چمکدار رہے) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.