12 بچے پیدا کرنا چاہتی ہوں اور۔۔ راکھی ساونت دوسری بیوی بننے کو تیار ! دودی خان سے ہی کیوں شادی کرنا چاہتی ہیں؟

راکھی ساونت نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران کہا، "دودی خان 20 تاریخ تک دبئی آرہے ہیں، مجھے ان پر بھروسہ ہے اور میں یقین کرتی ہوں کہ وہ مجھے اپنی بیوی بنائیں گے۔ ہم ڈیڑھ سال سے دوست ہیں اور انہوں نے دیگر لوگوں کی طرح گھٹنوں کے بل بیٹھ کر نہیں بلکہ انسٹاگرام پر پروپوز کیا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا، "میں ویسے تو دبئی میں رہتی ہوں لیکن بھارت کی شہری ہوں اور اب یہ دودی خان پر منحصر ہوگا کہ مجھے وہ پاکستان لائیں گے یا پھر کسی اور ملک میں رکھیں گے کیونکہ جہاں میرا شوہر رہے گا، وہیں اس کی یہ پیار بھری قسم رہنی چاہیے۔"

راکھی ساونت نے بھارتیوں کی جانب سے ہونے والے ردعمل پر بات کرتے ہوئے کہا، "بھارتی لوگ ’ویر زارا’ جیسی کہانیاں دیکھنا پسند کرتے ہیں، لیکن جب کوئی بھارتی عورت کسی پاکستانی مرد سے شادی کرنا چاہتی ہے تو لوگ اعتراض کرتے ہیں۔ بہت سے بھارتی اور پاکستانی دبئی میں شادی شدہ زندگی گزار رہے ہیں اور وہ کوئی انوکھا کام نہیں کر رہے۔"

پاکستانی مردوں کی تعریف کرتے ہوئے، راکھی نے کہا، "میں پاکستانی مرد سے شادی اس لیے کرنا چاہتی ہوں کیونکہ وہ نماز پڑھتے ہیں، وفادار اور خیال رکھنے والے ہوتے ہیں، اور میں ایسے ہی جیون ساتھی کی خواہشمند ہوں۔"

راکھی نے اپنی شادی کی مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا، "دودی خان پہلے سے شادی شدہ ہیں اور وہ میری دوسری بیوی بننے کے لیے تیار ہیں۔ اسلام میں چار شادیاں جائز ہیں، بس دودی مجھے میرا حق ادا کریں تو مجھے ان کی شادیوں پر کوئی اعتراض نہیں۔"

آخر میں، اداکارہ نے ایک تہلکہ خیز اعلان کیا، "میں اس شادی سے 12 بچے پیدا کرنا چاہتی ہوں، جن میں سے چھ پاکستان میں اور چھ بھارت میں ہوں گے۔ اور میں اس کے لیے سروگیسی کا سہارا لوں گی۔"

راکھی ساونت اور دودی خان کی شادی کی کہانی ایک مرتبہ پھر میڈیا میں سرخیاں بن چکی ہے، جس میں محبت، مذہب، اور ذاتی انتخاب کے مختلف پہلو سامنے آ رہے ہیں۔ ان کے بیانات اس بات کا اشارہ دیتے ہیں کہ دونوں کے درمیان کچھ نیا اور غیر روایتی ہونے جا رہا ہے، اور مداح اس دلچسپ کہانی کے اگلے باب کا انتظار کر رہے ہیں۔

Why Rakhi Sawant Wants To Marry Dodi Khan

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Why Rakhi Sawant Wants To Marry Dodi Khan and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Why Rakhi Sawant Wants To Marry Dodi Khan to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   45 Views   |   04 Feb 2025
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 04 February 2025)

12 بچے پیدا کرنا چاہتی ہوں اور۔۔ راکھی ساونت دوسری بیوی بننے کو تیار ! دودی خان سے ہی کیوں شادی کرنا چاہتی ہیں؟

12 بچے پیدا کرنا چاہتی ہوں اور۔۔ راکھی ساونت دوسری بیوی بننے کو تیار ! دودی خان سے ہی کیوں شادی کرنا چاہتی ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ 12 بچے پیدا کرنا چاہتی ہوں اور۔۔ راکھی ساونت دوسری بیوی بننے کو تیار ! دودی خان سے ہی کیوں شادی کرنا چاہتی ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔