بیٹی رحمت ہوتی ہے مگر اس نے مجھے گھر سے ہی نکال دیا۔۔ سڑک پر رہنے والے باپ نے امیر ہونے کے بعد بیٹی کے ساتھ کیا سلوک کیا؟

“کہتے ہیں بیٹیاں باپ سے بہت قریب ہوتی ہیں۔ لیکن میری بیٹی نے مجھے اس وقت گھر سے نکالا جب ایک حادثے کے بعد میں اپنی ٹانگیں تک ہلانے کے قابل نہیں تھا“

یہ الفاظ ایک ایسے شخص کہ ہیں جس کی بیٹی نے سنگ دلی کی انتہا کرتے ہوئے اپنے باپ کو ہی گھر سے نکال دیا۔ بوڑھے شخص کا کہنا تھا کہ اسے ڈاکٹر نے علاج تجویز کیا لیکن چونکہ وہ کام نہیں کرپارہا تھا تو ا کے پاس علاج کے پیسے بھی نہیں تھے۔ جب اس نے اپنی بیٹی سے علاج کے پیسے مانگے تو اس کا کہنا تھا “علاج کروانا بے کار ہے اور میرے پاس آپ کے علاج کے لئے کوئی پیسے بھی نہیں“

بیٹی نے گھر سے نکال دیا

بوڑھے شخص کا کہنا تھا کہ علاج کروانے کے لئے اس نے اپنا فلیٹ بیچ دیا اور علاج شروع ہوگیا لیکن جب پیسے ختم ہوگئے تو ڈاکٹر نے کہا کہ یا تو مزید پیسے دو یا اسپتال سے چلے جاؤ۔ بوڑھے شخص کے پاس اپنا گھر نہیں تھا اس لئے اس نے اپنی بیٹی سے مدد مانگی جس پر اس کی بیٹی نے اسے گھر سے نکال دیا۔ اس شخص کا کہنا ہے کہ اس کی بیٹی لزی نے جو سلوک اس کے ساتھ کیا اس کا ذمہ دار وہ خود ہے اسی کے لاڈ پیار نے بیٹی کو ایک خود غرض انسان بنا دیا ہے۔

بوڑھے شخص نے ایک مصیبت زدہ عورت کی مدد کی

بوڑھا شخص شدید سردی میں سڑک پر رہنے لگا اسی دوران اس نے دیکھا کہ ایک گاڑی اس کے سامنے خراب ہوگئی ہے جس سے ایک حاملہ خاتون مدد مانگنے کے لئے نکلتی ہیں۔ بوڑھے آدمی کو گاڑیوں کا تجربہ تھا اس لئے اس نے نہ صرف اس کی گاڑی ٹھیک کردی بلکہ عورت کو اسپتال بھی پہنچایا۔ ساتھ ساتھ وہ اپنی کہانی بھی اسے بتاتا رہا۔ بوڑھا خاتون کو اسپتال پہنچا کر واپس آگیا اور سڑک پر رہنے لگا۔

نیکی نے قسمت پلٹ دی

اایک دن جب وہ شدید نقاہت کا شکار تھا اسے ایک آدمی نے اٹھایا اور بتایا کہ وہ حاملہ عورت اس کی بیوی تھی جس کی مدد وہ بوڑھا نہ کرتا تو شاید وہ تڑپتی رہتی۔ شکریہ کے طور پر وہ شخص بوڑھے آدمی کو سیلون لے گیا جہاں اس نے اس کے بال کٹوائے، نئے کپڑے دلوائے اور ایک اچھی ملازمت کی پیشکش کی۔

بیٹی کو معاف کردیا

جب بوڑھے شخص نے یہ خوشخبری اپنی بیٹی کو سنانے کے لئے اسے فون کیا تہ وہ فون پر چلائی کہ میرا گھر جل گیا ہے اور میں آپ کی کوئی مدد نہیں کرسکتی۔ اس بات کو سن کر بوڑھا دکھی ہوا اور اس نے اپنی بیٹی کی مدد کے لئے پیسے بھیجے اور اسے معاف بھی کردیا۔

Beti Ne Mjhe Ghar Se Nikal Dia

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Beti Ne Mjhe Ghar Se Nikal Dia and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Beti Ne Mjhe Ghar Se Nikal Dia to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   18456 Views   |   16 Mar 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 07 September 2024)

بیٹی رحمت ہوتی ہے مگر اس نے مجھے گھر سے ہی نکال دیا۔۔ سڑک پر رہنے والے باپ نے امیر ہونے کے بعد بیٹی کے ساتھ کیا سلوک کیا؟

بیٹی رحمت ہوتی ہے مگر اس نے مجھے گھر سے ہی نکال دیا۔۔ سڑک پر رہنے والے باپ نے امیر ہونے کے بعد بیٹی کے ساتھ کیا سلوک کیا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بیٹی رحمت ہوتی ہے مگر اس نے مجھے گھر سے ہی نکال دیا۔۔ سڑک پر رہنے والے باپ نے امیر ہونے کے بعد بیٹی کے ساتھ کیا سلوک کیا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔