کچا بادام کے بعد اب کچا کیلا حاضر ہے۔۔ کچے کیلے کے ایسے فوائد کہ آپ آج سے ہی ہرے کیلے کھانا شروع کردیں

کیلا ایک مشہور پھل جس کو کھایا بھی جاتا ہے اور ملک شیک میں بھی استعمال کیا جاتا ہے، جہاں پکا کیلا بطور پھل کھایا جاتا ہے وہیں کچا کیلا سبزی کے طور پر بھی پکایا جاتا ہے لیکن آج ہم آپ کو کچے کیلے کے کچھ ایسے فوائد بتائیں گے آپ کچا کیلا آج سے ہی کھانا شروع کردینگے۔

طبی ماہرین کے مطابق کچے کیلوں میں پرو بائیوٹک یعنی اسٹراچ کثرت سے پائی جاتی ہےجو آنتوں میں موجود صحت مند بیکٹیریا کیلئے فائدہ مند ہے،یہ پرو بائیوٹکس ڈائریا کو ٹھیک کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ موٹاپے سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو کچے کیلے کو خوراک میں لازمی شامل کریں اس میں موجود فائبر کی وجہ نظام ہاضمہ بہتر طریقے سے کام کرتا ہے روزانہ کیلے کھانے سے ایک ہفتے میں آپ اپنے وزن میں خود کمی محسوس کریں گے۔

کچے کیلے میں موجود فائبر کے استعمال سے جسم میں کولیسٹرول اور بلڈ پریشر اور شوگر کی سطح میں کمی آتی ہےاورکچے کیلوں میں انسداد ذیابیطس کی کئی خصوصیات پائی جاتی ہیں جو ذیابیطس کے مریضوں کے علاج کیلئے کافی مددگار ثابت ہوتے ہیں، اس کا استعمال ذیابیطس ٹائپ ٹو سے نجات کا اہم ذریعہ ہے۔

By Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   424 Views   |   21 Jan 2023
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about کچا بادام کے بعد اب کچا کیلا حاضر ہے۔۔ کچے کیلے کے ایسے فوائد کہ آپ آج سے ہی ہرے کیلے کھانا شروع کردیں and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (کچا بادام کے بعد اب کچا کیلا حاضر ہے۔۔ کچے کیلے کے ایسے فوائد کہ آپ آج سے ہی ہرے کیلے کھانا شروع کردیں) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.