Bushra Ansari Mocks Showbiz Personalities For Their Toxicity
پاکستانی شوبز کی بے باک شخصیت بشریٰ انصاری نے ایک بار پھر خاموش رہنے کے بجائے کھل کر بات کی ہے۔ اس بار ان کی تنقید کا نشانہ بنا ہے ٹی وی انٹرویوز اور پوڈکاسٹ کا بڑھتا ہوا رجحان، جسے وہ محض ویوز اور سنسنی حاصل کرنے کا ذریعہ قرار دیتی ہیں۔
یوٹیوب پر شیئر کی گئی اپنی تازہ ویڈیو میں بشریٰ انصاری نے کہا کہ آج کل کے اینکرز اور پوڈکاسٹرز سینئر فنکاروں کو مدعو کر کے ان کے ماضی کے بھولے بسرے واقعات کریدتے ہیں، تاکہ نیا تنازع کھڑا ہو اور ریٹنگ بڑھے۔ ان کے مطابق یہ انداز نہ صرف غیر مہذب ہے بلکہ فنکاروں کی عزت نفس پر بھی سوالیہ نشان ہے۔
اس حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا، میں آج یہ سوچ رہی تھی کہ ایک لفظ ہوتا ہے 'نفرت' یہ بہت بڑا لفظ ہے۔ عموماً اسے غصے کے ساتھ ادا کیا جاتا ہے۔ یہ ایک سخت احساس اور منفی رویّہ ہے۔ میں یہ سوچ رہی تھی کہ میں کسی سے نفرت نہیں کرتی۔ ہاں، لوگوں کے رویّے اور برتاؤ کی وجہ سے ناپسندیدگی ضرور ہو سکتی ہے۔ ایک خاتون ہیں جو میڈیا پر جھوٹ بولتی ہیں اور پھر بھی لوگ انہیں بار بار اپنے پروگرامز میں بلاتے ہیں۔ وہ کبھی پکڑی ہی نہیں جاتیں۔ نہ جانے کیوں وہ مجھے نفسیاتی سی لگتی ہیں۔ پھر ایک اور صاحب ہیں، میں ان کا نام نہیں لوں گی، مگر ان کے چہرے پر کراہت نظر آتی ہے۔ ان کے چہرے سے نفرت اور بیزاری جھلکتی ہے۔ وہ کسی کے بارے میں کہہ رہے تھے کہ وہ اس سے نفرت کرتے ہیں۔ آخر کوئی کسی سے نفرت کیسے کر سکتا ہے، جب تک اس نے آپ کے بچے کو قتل نہ کیا ہو یا آپ کی جائیداد نہ چھین لی ہو؟ ہاں، کسی پر غصہ آ سکتا ہے، مگر نفرت ناقابلِ برداشت ہوتی ہے۔
ٹی وی پر چند ایسی مشہور شخصیات موجود ہیں جو انتہائی ناگوار ہوتی ہیں، اس کے باوجود لوگ انہیں اپنے شوز میں بلاتے رہتے ہیں اور وہی پرانے سوالات دہراتے ہیں۔ اصل مسئلہ ایسے ہی لوگ ہیں جو زہریلی شخصیات کو بلاتے ہیں اور وہ کھلے عام کہتے ہیں، میں ان سے نفرت کرتا ہوں۔ خدا نہ کرے، ان کے چہروں پر بھی نحوست سی جھلکتی ہے۔ مجھے یہ نہیں کہنا چاہیے، مگر آخر آپ ایسے لوگوں کو اپنے پروگرامز میں کیوں بلاتے ہیں اور پھر ان کی تعریف بھی کرتے ہیں؟ ایسے لوگ خود بھی زوال کا شکار ہو جاتے ہیں اور ان کی تخلیقی صلاحیتیں بھی ختم ہونے لگتی ہیں۔
ان کے اس دو ٹوک مؤقف کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے، جہاں کچھ لوگ ان کی بات سے متفق نظر آتے ہیں تو کچھ اسے ذاتی رائے قرار دے رہے ہیں، مگر ایک بات طے ہے کہ بشریٰ انصاری نے ایک بار پھر سب کو سوچنے پر مجبور کر دیا ہے۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Bushra Ansari Mocks Showbiz Personalities For Their Toxicity and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bushra Ansari Mocks Showbiz Personalities For Their Toxicity to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.