صائمہ جی کی محبت میں مجھے نقصان پہنچایا اور ۔۔ ریشم نے سید نور کے بارے میں کیا کچھ کہہ دیا؟

حال ہی میں ریشم نے احمد علی بٹ کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے فلمی کریئر کے حوالے سے کئی راز کھولے۔

ریشم نے سید نور پر الزام عائد کیا کہ ہدایت کار نے ماضی میں ان کے کیرئیر کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔

ریشم نے یہ بھی انکشاف کیا کہ، سید نور نے صائمہ جی کی محبت میں ان کا کیرئیر تباہ کرنے کی کوشش کی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ، سید نور نے کہا کہ "ریشم بڑی بدقسمت ہے اس نے اپنے پیروں پر کلہاڑی مار لی۔ ہر اَیری غَیری فلم کرلی۔"

جس پر ریشم نے کہا کہ، میں کیوں بدقسمت ہوں؟ ہاں میں نے ایسی فلمیں کی ہیں، لیکن کس نے نہیں کی؟ کس اداکار نے کبھی برا کام نہیں کیا؟ میں تو مانتی ہوں کہ میں نے برا کام کیا ہے لیکن دوسرے نہیں مانتے۔ پیروں پر کلہاڑی میں نے نہیں آپ نے (سید نور نے) ماری ہے۔

ریشم نے سید نور پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ، انہوں نے فیوریٹ ازم کی وجہ سے مجھے کام دینا بند کر دیا، کیونکہ انہیں صائمہ جی سے محبت ہوگئی تھی۔ انسان بھلے ہی محبت کرئے لیکن کام کو اس کے بیچ میں نہ لائے۔ وہ اپنے کام کے ساتھ مخلص نہیں رہے۔

اداکارہ نے جذباتی ہوتے کہا کہ، خدا کی قسم مجھے سید نور نے بہت نقصان پہنچایا۔ مجھے کہا جاتا تھا فلم میں آپ کا اور صائمہ کا کردار برابر ہوگا، لیکن ایسا نہیں ہوتا تھا۔

آخر مجھے میری بہن نے مجھے کہا کہ تم پریشان نہ ہو رزق اللّٰہ کے ہاتھ میں ہے، چھوڑ دو سب کو، ان کے کہنے پر میں واپس ٹی وی پر چلی گئی کیونکہ مجھے اداکاری کے وہ مواقع نہیں مل رہے تھے جو میری پیاس کو بجھاسکیں۔

ریشم نے یہ بھی بتایا کہ سید نور نے انہیں فلم کے سیٹ پر بےعزت کیا اور کہا تمہاری فلم دیکھنے کون آئے گا؟

Resham Blames Syed Noor For Ruining Her Career

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Resham Blames Syed Noor For Ruining Her Career and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Resham Blames Syed Noor For Ruining Her Career to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   2183 Views   |   12 Aug 2024
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

صائمہ جی کی محبت میں مجھے نقصان پہنچایا اور ۔۔ ریشم نے سید نور کے بارے میں کیا کچھ کہہ دیا؟

صائمہ جی کی محبت میں مجھے نقصان پہنچایا اور ۔۔ ریشم نے سید نور کے بارے میں کیا کچھ کہہ دیا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ صائمہ جی کی محبت میں مجھے نقصان پہنچایا اور ۔۔ ریشم نے سید نور کے بارے میں کیا کچھ کہہ دیا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔