خواتین کے لیے پیٹرولیم جیلی کے چند حیرت انگیز استعمالات

پٹرولیم جیلی ایسی چیز ہے جو اکثر گھروں میں موجود ہوتی ہے مگر اس کا استعمال مخصوص مقاصد کے لیے ہی ہوتا ہے۔ مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ ایک ایسی چیز ہے جو داغ دھبوں کو مٹانے، قیمتی اشیاءکے تحفظ، خوبصورتی اور دیگر متعدد مقاصد کے لیے استعمال کی جاسکتی ہے؟
یقین کرنا ہوسکتا ہے مشکل ہو مگر درج ذیل میں ایسے طریقے دیئے جارہے ہیں جو اس کی افادیت کو ثابت کردیں گے۔

لپ اسٹک کے داغ مٹائے

لپ اسٹک اگر بچوں کے ہاتھ لگ جائے تو وہ اس سے ہر چیز کو رنگ دیتے ہیں جن کو مٹانا کسی درد سر سے کم ثابت نہیں ہوتا۔ تو ایسا ہونے کی صورت میں اس چیز یا جگہ کو دھونے کی بجائے اس پر پٹرولیم جیلی لگادیں اور پھر دھلائی کرلیں، امید ہے وہ داغ غائب ہوجائے گا۔

جلد کی نمی بحال کرے

اگر آپ مہنگے لپ بام، میک اپ ریموور یا فیشل موئسچرائزر پر پیسے ضائع نہیں کرنا چاہتے تو پٹرولیم جیلی بہترین متبادل ثابت ہوسکتی ہے۔ یہ ہونٹوں کی نمی بحال رکھتی ہے، فاﺅنڈیشن سمیت آئی شیڈو، مسکارا اور دیگر کو ہٹاتی ہے اور چہرے کی نمی تو بحال رکھنا تو اس کا کام ہے ہی۔

ایمرجنسی میک اپ

اگر تو آپ کے آئی شیڈو کا پسندیدہ رنگ ختم ہوجائے تو کیا کرنا چاہئے؟ اسے خود بنانا آسان ہے، فوڈ کلر کی کچھ مقدار کو پٹرولیم جیلی میں ملائیں اور آنکھوں پر استعمال کرلیں۔

کھردرے ہاتھوں کو نرم بنائیں

اگر آپ اپنے کھردرے ہاتھوں پر لوشن لگانے کے عادی ہیں مگر کوئی فائدہ نہیں ہورہا تو پھر اس ترکیب کو آزما کر دیکھیں۔ کچھ مقدار میں پٹرولیم جیلی کو اپنے ہاتھ پر سونے سے قبل مل لیں اور صبح پوری امید ہے کہ ہاتھ نرم اور ہموار ہوجائیں گے۔

Khwateen Ke Liye Petroleum Jelly Ke Fayde

Discover a variety of Events in Pakistan articles on our page, including topics like Khwateen Ke Liye Petroleum Jelly Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Khwateen Ke Liye Petroleum Jelly Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sehrish  |   In Events in Pakistan  |   0 Comments   |   23429 Views   |   07 Dec 2021
About the Author:

Sehrish is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sehrish is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

خواتین کے لیے پیٹرولیم جیلی کے چند حیرت انگیز استعمالات

خواتین کے لیے پیٹرولیم جیلی کے چند حیرت انگیز استعمالات ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ خواتین کے لیے پیٹرولیم جیلی کے چند حیرت انگیز استعمالات سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔