ماں کو دفن کریں یا چتا کو آگ دلائیں؟ مذہب بدلنے والی ماں کے ہندو اور مسلمان بیٹے لڑ پڑے! پولیس نے کیا فیصلہ کیا؟

اکثر لوگ شادی کی خاطر مذہب تبدیل کرلیتے ہیں جبکہ مذہب خالص طور پر انسان کی روح کی سچائی کا معاملہ ہوتا ہے جسے دنیاوی لالچ سے نہیں جوڑا جاسکتا۔ خاص پر تب جب اللہ نے کسی پر احسان کرتے ہوئے مومن پیدا کیا ہو اور وہ مرتد ہوجائے تو اس کی عاقبت کے ساتھ دنیا بھی برباد ہوجاتی ہے۔ جیسا کہ بھارت میں مرنے والی اس عورت کے ساتھ ہوا۔

رقیہ خاتون کا تعلق بھارت کی ریاست بہار سے تھا جنھوں نے اپنا مذہب بدل کر ہندو شخص سے شادی کی اور اپنا نام ریکھا دیوی رکھ لیا تھا۔ ریکھا دیوی کی پہلی شادی مسلمان مرد سے ہوئی تھی اور وہ خود بھی مسلمان تھیں جس کی وجہ سے ان کا بڑا بیٹا مسلمان تھا مگر شوہر کے انتقال کے بعد جب خاتون نے ہندو مرد سے دوسری شادی کی تو ان کو اپنا مذہب بدلنا پڑا اور دوسرے شوہر سے ہونے والے ان کے دونوں بچے بھی ہندو تھے۔

دونوں بیٹے لڑ پڑے

ریکھا دیوی کے مرنے کے بعد ان کا بڑا بیٹا ماں کی میت پر پہنچا تو اس کا کہنا تھا کہ ماں کی تدفین اسلامی انداز میں کی جائے کیوں کہ وہ پیدائشی طور پر مسلمان تھیں اور دوسری شادی کے لئے مذہب بدلنا صرف ان کی مجبوری تھی۔ جبکہ دوسرے بیٹے ببلو کا کہنا تھا کہ اس کی ماں نے اپنی مرضی سے مذہب تبدیل کیا تھا اور ان کا طرز زندگی بھی ہندوانہ تھا اس لئے ان کی ماں کی آخری رسومات بھی ہندوانہ انداز میں ادا کی جائیں گی۔

آخری رسومات

اس سنگین نوعیت کے کیس کو مقامی ایس پی عمران مسعود نے اس طرح حل کیا کہ چونکہ مرنے والی نے اپنی مرضی سے مذہب تبدیل کیا تھا اور اسی مذہب کے حساب سے زندگی گزار رہی تھیں اس لئے ان کی آخری رسومات بھی ہندوانہ انداز پر کرنی چاہئے۔

مسلمان پولیس والے کی ذہانت

واضح رہے کہ ایس پی عمران مسعود خود بھی مسلمان ہیں۔ ان کے سمجھانے بجھانے پر مسلمان بیٹے نے ماں کی ہندو طرز پر رضامندی دے دی اور اس طرح یہ سنگین اور حساس معاملہ مسلمان ایس پی کی ذہانت سے آسانی سے سلجھ گیا۔

Man Ko Dafan Krain Ya Chita Ko Aag Lagayn

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Man Ko Dafan Krain Ya Chita Ko Aag Lagayn and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Man Ko Dafan Krain Ya Chita Ko Aag Lagayn to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1682 Views   |   20 Dec 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 15 January 2025)

ماں کو دفن کریں یا چتا کو آگ دلائیں؟ مذہب بدلنے والی ماں کے ہندو اور مسلمان بیٹے لڑ پڑے! پولیس نے کیا فیصلہ کیا؟

ماں کو دفن کریں یا چتا کو آگ دلائیں؟ مذہب بدلنے والی ماں کے ہندو اور مسلمان بیٹے لڑ پڑے! پولیس نے کیا فیصلہ کیا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ماں کو دفن کریں یا چتا کو آگ دلائیں؟ مذہب بدلنے والی ماں کے ہندو اور مسلمان بیٹے لڑ پڑے! پولیس نے کیا فیصلہ کیا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔