فالسہ ایک موسمی پھل ہے جو گرمی کے موسم میں با آسانی مارکیٹوں میں دستیاب ہوتا ہے اور صرف یہی نہیں بلکہ اس کا جوس بھی بہت شوق سے پیا جاتا ہے۔ فالسہ ذائقہ میں تو لاجواب ہوتا ہی ہے ساتھ ہی اس کے فائدے بھی بے شمار ہیں۔
آج ہم آپ کے ساتھ ڈاکٹر بلقیس کی 2 خاص ریمیڈیز شئیر کر رہے ہیں جو انھوں نے فالسے سے تیار کی، ایک آپ کی صحت کے حوالے سے ہے اور دوسری اسکن کے۔ تو چلیئے پھر جانتے ہیں کہ وہ کیا ہیں
فالسہ کن بیماریوں سے بچاتا ہے؟
فالسے آپ کو لُو، لو بلڈ پریشر، گردے کے مسائل اور پیشاب کے انفیکشن سے بچاتا ہے۔
فالسے کا جوس:
دو کپ فالسے کو ٹھنڈے پانی کے ساتھ بلینڈ کرلیں اور پھر اس میں سے تھوڑا سا رس الگ کر کے فیس ماسک کیلیئے رکھ دیں۔
ہیلتھ ٹپ:
بلینڈ کئے ہوئے فالسے کے جوس میں 1 لیموں کا رس، آدھے سے 1 چمچ کالا نمک اور آدھا کپ چینی شامل کر کے پھر سے بلینڈ کریں اور پی لیں۔ اس کے استعمال سے لُو، لو بلڈ پریشر، گردے کے مسائل اور پیشاب کے انفیکشن جیسے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔
بیوٹی ٹپ:
بیوٹی ماسک کیلیئے 3 چمچ فالسے کا جوس لیں (چھان کر) اور اس میں 2 چمچ مُلیٹھی کا پاؤڈر ڈال کر مکس کرلیں، پھر اس میں 1 چمچ چینی ڈال کر اچھے سے مکس کریں اور تھوڑی دیر رکھ دیں تا کہ چینی گُھل جائے۔
اب اس ماسک کو چہرے پر لگائیں اور 15 منٹ بعد ٹھنڈے پانی سے منہ دھو لیں۔ اسکے استعمال سے آپ کا مرجھایا ہوا چہرہ چمک جائے گا۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Falsa Ke Fayde By Dr Bilquis and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Falsa Ke Fayde By Dr Bilquis to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.