8 Foods to Avoid While Weight Loss

وزن کم کرنے کے دوران چند غذائیں نہ کھائیں

غذائیں آپ کے جسمانی وزن پر بہت بڑے پیمانے پر اثر انداز ہوتی ہیں- چند غذائیں مثلاً دہی٬ ناریل کا تیل یا پھر انڈے وزن کم کرنے کے حوالے سے مددگار ثابت ہوتے ہیں- لیکن اس کے برعکس چند غذائیں ایسی بھی ہیں جو وزن میں اضافے کا باعث بنتی ہیں- ایسے میں جب آپ کا مقصد وزن کم کرنا بن چکا ہو تو اس وقت لاعلمی میں ان غذاؤں کا استعمال آپ کو مزید وزن میں اضافے کا شکار بنا سکتا ہے- اس لیے اگر آپ اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ اس مقصد کے حصول کے دوران آپ کو کونسی غذاؤں سے پرہیز کرنا ہے:


French Fries and Potato Chips

بلاشبہ آلو ایک صحت بخش غذا ہے لیکن فرنچ فرائز اور آلو کے چپس کسی صورت مفید نہیں- ان دونوں اشیاﺀ میں کیلوریز کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے- اگر آپ حقیقی معنوں میں وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو ان اشیاﺀ کو اپنی خوراک کا حصہ بنانے سے گریز کیجیے- تاہم ابلے ہوئے آلو کھانا آپ کی صحت کے لیے مفید ثابت ہوسکتا ہے-


Cold Drinks

کولڈ ڈرنکس اور سوڈا دنیا کی سب سے غیر صحت بخش غذاؤں میں سے ایک ہیں- یہ آپ کے وزن اور صحت پر منفی اثرات مرتب کرتی ہیں- ان مشروب میں بھی کیلوریز کی بھاری مقدار موجود ہوتی ہے- یہی وجہ ہے ان مشروب کے پینے سے انسان کا وزن بڑھنا شروع ہوجاتا ہے- اگر آپ کا مقصد وزن کم کرنا ہے تو پھر ان مشروب کا استعمال ترک کردیجیے-


White Bread

ڈبل روٹی سفید آٹے سے تیار کی جاتی ہے اور اس میں چینی کی بھاری مقدار بھی شامل کی جاتی ہے- ایک تحقیق کے مطابق جو لوگ روزانہ صرف ڈبل روٹی کے 2 سلائس کھاتے ہیں ان میں وزن بڑھنے کے خطرات 40 فیصد زیادہ ہوتے ہیں- ڈبل روٹی کا استعمال آپ کے خون میں موجود شوگر کی سطح میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے- تاہم آپ دیگر اقسام کی ڈبل روٹی ضرور استعمال کر سکتے ہیں-


Fruit Juices

مارکیٹ میں دستیاب زیادہ تر پھلوں کے جوس میں پھل میں بہت کم شامل کیے جاتے ہیں اور ان کی تیاری کے دوران چینی کی بھاری مقدار شامل کی جاتی ہے- اس کے علاوہ ان جوس میں کیلوریز کی بھی بھاری مقدار پائی جاتی ہے- اس لیے یہ جوس آپ کے وزن کم کرنے کے مقصد کو سبوتاژ کرسکتے ہیں- آپ کو چاہیے کہ جوس کے بجائے مکمل پھل کا استعمال کیجیے-


Pastries, Cookies and Cakes

بیکری پر پائے جانے والے کیک اور پیسٹری متعدد قسم کے غیر صحت بخش اجزاﺀ پر مشتمل ہوتے ہیں جبکہ انہیں تیار بھی سفید آٹے کی مدد سے کیا جاتا ہے اور ساتھ ہی اس میں چینی کی بھی بھاری مقدار شامل کی جاتی ہے- اس کے علاوہ پیسٹری٬ کوکیز اور کیک میں مصنوعی ٹرانس فیٹ بھی شامل کی جاتی ہے- ان تمام اجزاﺀ کے بعد ان غذاؤں میں کیلوریز کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے-


Ice Cream

آئسکریم ایک مزیدار ذائقے کی حامل غیر صحت بخش غذا ہے- آئس کریم میں کیلوریز اور چینی کی بھاری مقدار موجود ہوتی ہے- بہت کم مقدار میں آئسکریم کھانا نقصان دہ نہیں ہوتا لیکن اس کا زیادہ استعمال ضرور آپ کے وزن میں کمی کے بجائے اضافہ کرسکتا ہے- تاہم اگر آپ آئسکریم کے شوقین ہیں تو مارکیٹ سے خرید کر کھانے کے بجائے اسے گھر پر تیار کیجیے-


Pizza

یقیناً پیزا ایک مقبول ترین غذا ہے لیکن تجارتی بنیادوں پر تیار کیا جانے والا پیزا ایک غیر صحت بخش غذا ثابت ہوتا ہے- پیزا میں کیلوریز سمیت متعدد غیر صحت بخش اجزاﺀ کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے- اگر آپ پیزا کھانا چاہتے ہیں تو اسے گھر پر ہی صحت بخش اجزاﺀ کی مدد سے تیار کیجیے-


High-Calorie Coffee Drinks

یوں تو کافی میں موجود چند اجزاﺀ آپ کے نظامِ ہضم کو بہتر بناتے ہیں اور کم وقت میں جسم میں موجود اضافی چربی کو جلاتے ہیں- لیکن کافی میں موجود دیگر غیر صحت بخش اجزاﺀ ان تمام اچھائیوں پر بھاری پڑ جاتے ہیں- کافی میں شامل کی جانے والی مصنوعی کریم اور چینی آپ کو وزن کم کرنے کے مقصد میں ناکام بنا سکتی ہے-


There are some foods to avoid while weight loss expedition. If you are on it, you must know what to eat and what you must not.

While you want to burn your fats, reduce your tummy and burn calories, you have to be careful about lots of things. You have to control your food desires and cravings, care about your diet and take special care of the daily calories you are taking. KFoods.com is presenting a list of foods not to eat while you are on a weight loss campaign.

Following are 8 foods to avoid when dieting and exercising.

Foods Avoid While Weight Loss

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Foods Avoid While Weight Loss and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Foods Avoid While Weight Loss to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humayun  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   12122 Views   |   12 Jul 2017
About the Author:

Humayun is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humayun is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 30 October 2024)

8 Foods to Avoid While Weight Loss

8 Foods to Avoid While Weight Loss ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ 8 Foods to Avoid While Weight Loss سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔