کیا آپ بھی انڈوں کو ابالنے کا صحیح طریقہ نہیں جانتے؟ جس سے ابلنے کے دوران انڈہ ٹوٹے بھی نہیں اور چھلکا بھی آسانی سے اتر جائے، ابھی یہ طریقہ آزمائیں اور گرما گرم انڈوں کا لطف اٹھائیں

ابلے ہوئے انڈے صحت کے لیے مفید ہوتے ہیں اور زیادہ تر لوگ اس کا استعمال سردیوں میں کرتے ہیں۔ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ابلے ہوئے انڈے کے چھلکے اتارنے میں مشکل پیش آتی ہے اور انڈے کافی ٹائم تک ابالنے کے باوجود کچے رہ جاتے ہیں۔ اور یہی وجہ ہوتی ہے جو چھلکے صحیح سے نہیں اترتے اور انڈے کی شکل بھی خراب ہوجاتی ہے۔
بےشک انڈہ ابالنا نہایت آسان کاموں میں سے ایک کام ہے لیکن ہمارا انڈے ابالنے کا طریقہ کچھ غلط ہوتا ہے جس کے باعث ہمیں یہ مشکل پیش آتی ہے۔ آج ہم آپ کو اس کا صحیح طریقہ بتاتے ہیں جس کے استعمال سے انڈے کے چھلکے آرام سے اتریں گے اور اس کی شکل بھی خراب نہیں ہوگی۔
* انڈوں کو پانی میں ڈالیں اور چولہے پر رکھ دیں۔
* ایک ابال آنے کے بعد اس میں ایک چمچ کھانے کا سوڈا شامل کریں۔
* پانچ منٹ بعد ابلے انڈوں کا پانی پھینک دیں اور انڈوں کو نارمل پانی کے ذریعے ٹھنڈا کرلیں تاکہ توڑتے وقت ہاتھ نہ جلے۔
* اب آپ دیکھیں گی کہ انڈے کے چھلکے کتنے جلدی اور آرام سے اتر جائیں گے اور ابلنے کے دوران انڈا ٹوٹے گا بھی نہیں۔

By Nimra  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   5087 Views   |   12 Dec 2021
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about کیا آپ بھی انڈوں کو ابالنے کا صحیح طریقہ نہیں جانتے؟ جس سے ابلنے کے دوران انڈہ ٹوٹے بھی نہیں اور چھلکا بھی آسانی سے اتر جائے، ابھی یہ طریقہ آزمائیں اور گرما گرم انڈوں کا لطف اٹھائیں and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (کیا آپ بھی انڈوں کو ابالنے کا صحیح طریقہ نہیں جانتے؟ جس سے ابلنے کے دوران انڈہ ٹوٹے بھی نہیں اور چھلکا بھی آسانی سے اتر جائے، ابھی یہ طریقہ آزمائیں اور گرما گرم انڈوں کا لطف اٹھائیں) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.