خواتین کے ماہواری کے دنوں میں ہلدی کا استعمال کس طرح مفید ہوسکتا ہے؟

ہلدی کا شمار برصغیر کے کھانوں میں استعمال کیے جانے والے ایک مصالحے کیا جاتا ہے مگر حالیہ دنوں میں ڈاکٹروں اور ماہرین نے جب اس کی فوائد کے حوالے سے تحقیقات کیں تو ان کے مطابق ہلدی میں ایسے اجزا موجود ہوتے ہیں جو کہ اس کو طبی حوالے سے بہت اہم دوائی ثابت کرتے ہیں- ہلدی میں کرکیومین نامی ایک کیمیکل کی موجودگی ہلدی کے ویسے تو جراثيم کش دوائی بناتی ہے مگر اس کے علاوہ خواتین کے ماہواری کے ایام میں ہلدی کا استعمال کس طرح مفید ثابت ہو سکتا ہے- اس کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے-

ماہواری سے قبل کی حالت میں مفید

ماہواری کے آنے سے قبل کمر اور پیٹ میں درد کا آغاز ہو جاتا ہے جو کہ سخت تکلیف کا سبب ہوتا ہے اور اس کے لیے عام طور پر خواتین درد کش ادویات کا استعمال کر رہی ہوتی ہیں- مگر اس وقت ایک گلاس دودھ میں ہلدی کا استعمال ان کے اس درد کو کم کرنے کا باعٹ بن سکتا ہے اور سوجن کو کم کر کے ماہواری میں آسانی کرتا ہے-

درد اور سستی کا خاتمہ کرتی ہے

ماہواری کے دنوں میں ایک جانب تو کمر اور پیٹ میں اٹھنے والا درد بہت تکلیف دہ ہوتا ہے دوسری جانب ماہواری کے سبب خواتین خود کو بوجھل اور سست محسوس کرتی ہیں اور اس کے موڈ میں بھی اتار چڑھاؤ ہو رہا ہوتا ہے- ایسے موقع پر ہلدی میں موجود کرکیومین کاکس اور لاکسس نامی خامروں کے افراز کو تیز کرتا ہے جس سے اندرونی سوزش کا خاتمہ ہوتا ہے اور ماہواری کے عمل میں آسانی ہوتی ہے- اس کے علاوہ یہ جسم کے مدافعتی نظام کو بھی متحرک کر کے مضبوط کرتی ہے-

ایسٹروجن کا قدرتی ذریعہ

ہلدی ایسٹروجن کے افراز کا ایک قدرتی ذریعہ ہے اس کے استعمال سے ماہواری کا سائیکل باقاعدہ ہوتا ہے اور اس میں ہونے والی کسی بھی بے قاعدگی کا خاتمہ ہوتا ہے- ہلدی نہ صرف ایسٹروجن کے افراز میں مدد دیتی ہے بلکہ اس کے لیول کو نارمل رینج میں کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے جو کہ خواتین کی بہتر صحت کے لیے بہت ضروری ہے-

موڈ سوئنگ کو کنٹرول کرتی ہے

ہلدی میں کرکیومین کی موجودگی اس حوالے سے بہت مفید ثابت ہوتی ہے کیوں کہ یہ مادہ انسانی دماغ پر اثر انداز ہوتا ہے اور ایسے خامروں کے افراز کو کنٹرول کرتا ہے جو کہ دماغ پر دباؤ ڈال کر ماہواری کے دنوں میں موڈ سوئنگ کا سبب بنتے ہیں- اس وجہ سے ہلدی کا استعمال نہ صرف ذہنی دباؤ سے نجات دلواتا ہے بلکہ ڈپریشن کے اثرات کو بھی کم کرتا ہے-

پٹھوں کو پرسکون کر کے ماہواری میں آسانی کا سبب

عام طور پر پٹھوں کی اینٹھن اور سختی کے سبب ماہواری کا عمل سخت تکلیف دہ ہو جاتا ہے اس تکلیف کو کم کرنے میں ہلدی میں موجود کرکیومین اہم کردار ادا کرتا ہے- ایک جانب تو وہ اینٹی انفلیمیٹری ہوتا ہے اور دوسری جانب اینٹی آکسیڈنٹ بھی ہوتا ہے اس وجہ سے اس کے سبب پیٹ اور یوٹرس کے پٹھے نرم ہوجاتے ہیں جس سے ماہواری میں آسانی ہوتی ہے اور اس میں ہونے والے درد بھی کم ہوتے ہیں-

ماہواری کے دنوں میں ہلدی کے استعمال کے طریقے

ماہواری کے دنوں میں ایک گلاس گرم دودھ میں آدھا چمچ ہلدی کا ڈال کر اس کو پی لیں اس کے علاوہ اس کا استعمال کھانوں میں بھی کیا جا سکتا ہے-

یاد رکھیں

ماہواری کا باقاعدہ ہونا ہر عورت کی صحت کے لیے بہت ضروری ہوتا ہے ماہواری کا بے قاعدہ ہونا یا پھر بہت زیادہ درد کے ساتھ آنا یا پھر بہت کم آنا یا بہت زیادہ آنا ایسے مسائل ہیں جو کہ کسی بھی عورت کی عمومی صحت پر بھی بہت برے اثرات مرتب کر سکتے ہیں- اس وجہ سے ان مسائل کے سبب فوری طور پر اپنی گائنالوجسٹ سے رجوع کرنا چاہیے جو کہ آپ کے ان مسائل کی وجوہات جان کر اس کا علاج کر سکتی ہے -
بشکریہ : مرہم

Mahwari Ke Doran Haldi Ka Istemal

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Mahwari Ke Doran Haldi Ka Istemal and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mahwari Ke Doran Haldi Ka Istemal to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Musaddiq  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4311 Views   |   12 Mar 2022
About the Author:

Musaddiq is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Musaddiq is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 30 October 2024)

خواتین کے ماہواری کے دنوں میں ہلدی کا استعمال کس طرح مفید ہوسکتا ہے؟

خواتین کے ماہواری کے دنوں میں ہلدی کا استعمال کس طرح مفید ہوسکتا ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ خواتین کے ماہواری کے دنوں میں ہلدی کا استعمال کس طرح مفید ہوسکتا ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔