ادرک دماغی بیماریاں کیسے دور کرتا ہے؟ روزانہ ادرک کھانے کے کچھ ایسے فائدے جو کئی خطرناک بیماریوں سے بچائیں

ادرک ایک کم کیلوریز والی جڑ ہے جو برصغیر میں مصالحے کے طور پر استعمال کی جاتی ہے۔ ادرک کا ذائقہ بھی تیز ہوتا ہے جو مشرقی کھانوں کی شان بڑھا دیتا ہے۔

ادرک کی غذائی اہمیت

یہ غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتا ہے۔ صرف 100 گرام سرونگ میں، یہ تقریباً 80 کیلوریز، 17.77 گرام کاربوہائیڈریٹس فراہم کرتا ہے، اس کے علاوہ 2 گرام غذائی ریشہ اور 1.7 گرام شکر، 1.82 گرام پروٹین اور 0.75 گرام بھی پایا جاتا ہے۔ یہ وٹامنز کاخزانہ ہے۔ درک میں میں وٹامن سی اور وٹامن بی 6 کی 8 % کے ساتھ ساتھ معدنیات جیسے 12 فیصد، پوٹاشیم، 11 فیصد، میگنیشیم، اور 3 فیصد آئرن شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ادرک میں کئی حیاتیاتی مرکبات ہوتے ہیں جو اس کو سوزش، اینٹی آکسیڈینٹ غذا بناتے ہیں۔

ادرک کا استعمال اور اس کے فائدے

ادرک کو روزانہ کی خوراک میں شامل کرنا ایک اچھا اضافہ ہوسکتا ہے۔ ادرک کا قہوہ بنایا جاسکتا ہے یا چائے میں ایک ٹکڑا ڈال کر پکایا جاسکتا ہے۔ کھانوں میں تو ادرک کا پیسٹ اکثر ہی ڈالا جاتا ہے اس کے علاوہ سلاد میں بھی ادرک شامل کرسکتے ہیں۔

متلی سے نجات

ادرک کو اکثر متلی اور حرکت کی کیفیت کو دور کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ حاملہ خواتین کے لیے خاص طور پر فائدہ مند ہو سکتا ہے جو مارننگ سک نیس کا شکار ہوتی ہیں۔

خون کی گردش میں بہتری

ادرک خون کی نالیوں کو آرام دے کر اور صحت مند خون کے بہاؤ کو فروغ دے کر خون کی گردش کو بہتر بناتا ہے۔ اس وجہ سے یہ بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے بھی مفید ہے۔ خون کے بہتر باؤ کی وجہ سے ادرک دل کی بیماریوں کے خطرات کو بھی کم کرتا ہے۔

انفیکشن اور وائرل بیماریوں سے بچاتا ہے

ادرک کی قوت مدافعت بڑھانے والی خصوصیات آپ کے جسم کو انفیکشن اور بیماریوں سے لڑنے میں مدد دے سکتی ہیں۔ اس کے اینٹی آکسیڈینٹ اور اینٹی مائکروبیل مرکبات مجموعی طور پر مدافعتی صحت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ادرک اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی وائرل خصوصیات سے بھرپور ہوتا ہے اس وجہ سے یہ موسمی انفیکشنز سے جسم کو بچاتا ہے۔

بڑھاپے کو ٹالتا ہے

ادرک کی اینٹی آکسیڈینٹ اور سوزش کی خصوصیات لمبی عمر کو فروغ دینے اور عمر بڑھنے کے اثرات کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔ تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ ادرک کے مرکبات خلیوں کو آکسیڈیٹیو تناؤ سے بچا سکتے ہیں اور صحت مند بنا کر عمر بڑھانے میں معاون ہیں۔

دماغی صحت

ادرک میں نیورو پروٹیکٹو خصوصیات پائی جاتی ہیں اس کے بایو ایکٹیو مرکبات دماغی خلیات کو نقصان سے بچانے میں مدد کر سکتے ہیں۔ ادرک نیوروڈیجنریٹی بیماریوں کے خطرے کو کم کرتا ہیں۔

Bnefits Of Eating Ginger Everyday

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Bnefits Of Eating Ginger Everyday and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bnefits Of Eating Ginger Everyday to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   1752 Views   |   16 Aug 2023

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

ادرک دماغی بیماریاں کیسے دور کرتا ہے؟ روزانہ ادرک کھانے کے کچھ ایسے فائدے جو کئی خطرناک بیماریوں سے بچائیں

ادرک دماغی بیماریاں کیسے دور کرتا ہے؟ روزانہ ادرک کھانے کے کچھ ایسے فائدے جو کئی خطرناک بیماریوں سے بچائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ادرک دماغی بیماریاں کیسے دور کرتا ہے؟ روزانہ ادرک کھانے کے کچھ ایسے فائدے جو کئی خطرناک بیماریوں سے بچائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔