شام 7 بجے کے بعد کبھی بھی ان غذاؤں کا استعمال نہ کریں ۔۔ انہیں کھانے سے کیا ہوسکتا ہے؟

رات کا کھانا دن کے سب سے اہم کھانوں میں سے ایک ہے ۔ چکن کری سے لے کر مٹن بریانی تک، اور مصالحے دار کھانے، ہمارے کھانوں میں مزیدار کھانے ہیں۔ تاہم ماہرین کے مطابق رات کو دیر تک کھانا کھانا صحت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔ جب آپ رات کا کھانا دیر سے کھاتے ہیں، یعنی شام 7 بجے کے بعد، تو یہ ہاضمے کے مسائل، پیٹ کی تکالیف، ہائی بلڈ پریشر وغیرہ کا سبب بن سکتا ہے۔ آیوروید کے مطابق، جلدی رات کا کھانا کھانے سے آپ کو اچھی نیند آتی ہے، جو صحت کو بہتر بنانے میں مدد دیتی ہے۔ اگر کسی کو شام 7 بجے کے بعد بھوک لگتی ہے تو کوئی ہلکی غذا کھا سکتا ہے جیسے کھچڑی یا ایک گلاس دودھ کے ساتھ دو کھجوریں یا چند بادام ۔ لیکن، اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ شام 7 بجے کے بعد کبھی بھی ان غذاؤں کا استعمال نہ کریں۔

1۔ مٹن / بیف بریانی:

.بریانی کو ایک دعوتی ڈش کے طور پر جانا جاتا ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ بریانی کیلوریز اور چکنائی سے بھرپور ڈش ہے؟ بریانی کھاتے وقت، کوئی بھی کیلوریز اور چکنائی کی زیادہ پرواہ نہیں کرتا، اور ہم بھوک سے زیادہ کھا رہے ہوتے ہیں۔ ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ زیادہ چکنائی والی اور کیلوریز والی ڈش جیسے مٹن/ بیف بریانی کا استعمال غیر الکوحل فیٹی لیور ڈیزیز کو فروغ دے سکتا ہے جو خطرناک حد تک ہمارے یہاں بڑھتی ہوئی بیماریوں میں سے ایک بنتا جا رہا ہے۔ مٹن/ بیف بریانی کی ایک چھوٹی سی سرونگ 500-700 کیلوریز کے برابر ہوتی ہے اور نادانستہ طور پر آپ کی کیلوریز کی مقدار میں تیزی سے اضافہ کر سکتی ہے۔

مصالحہ دار کھانے:

برصغیر پاک و ہند طرح طرح کےمصالحوں کا مرکز ہے اور زیادہ تر پکوان ان کے ساتھ بنائے جاتے ہیں ۔ مزیدار بریانی ہو یا کڑہائی گوشت ، تندوری چکن سے لے کرقورمے تک، یہاں بہت سے مصالحے دار پکوان مل سکتے ہیں، اور یقین کریں یا نہ کریں، ہم سب اپنے ڈنر میں ایسے پکوانوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں جیسے نان اور پراٹھا جیسے ابلے ہوئے چاول یا روٹی کے ساتھ۔ لیکن، کیا آپ جانتے ہیں کہ رات کو اس طرح کے مرغن اور تیز مصالحہ والے پکوان کھانے سے سینے میں شدید جلن ہوسکتی ہے؟ صرف یہی نہیں، ایسے پکوان بہت زیادہ تیل اور گھی کے ساتھ بنائے جاتے ہیں، جو دل سے متعلق مسائل کا سبب بن سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، اس طرح کے پکوان جسم میں بھاری پن پیدا کرتے ہیں اور میٹا بولزم کو سست کردیتے ہیں۔

میٹھے پکوان

شام 7 بجے کے بعد مٹھائی کا یا میٹھے کا استعمال روک دینا چاہیے، کیونکہ یہ آپ کے جسم کے سونے کے عمل کو متاثرکرسکتا ہے۔ ہماری ثقافت میں، رات کے کھانے کے بعد میٹھا کھانا ضروری سمجھا جاتا ہے، لیکن ایسا کرنے سے جسم کے نیند لانے کے عمل میں خلل پڑ سکتا ہے اور آپ کو مزید کھانے کی خواہش محسوس ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ، بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ رات کے کھانے کے بعد مٹھائی کا استعمال کھانا ہضم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اس کے برعکس، وہ ایک محرک کے طور پر کام کرتے ہیں جو آپ کو رات بھر جگائے رکھتے ہیں۔

پکوڑے یا بادی اشیاء:

یہ ایسا کھانا یا اسنیکس ہے کہ کسی کے بھی منہ میں پانی آ سکتا ہے۔ لیکن، کیا آپ جانتے ہیں کہ شام 7 بجے کے بعد اس مزیدار کھانے کا استعمال پیٹ میں جلن اور آپ کی نیند کی عادات میں خلل ڈال سکتا ہے؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ پکوڑے فطرت میں انتہائی تیزابیت والے ہوتے ہیں کیونکہ وہ ڈیپ فرائی ہوتے ہیں۔ جب آپ رات کو تیزابیت والی غذائیں کھاتے ہیں تو اسے ہضم کرنا آسان نہیں ہوتا جو آپ کی نیند میں مزید مسائل پیدا کر سکتا ہے۔

کیفین والے مشروبات:

ہم سب جانتے ہیں کہ کیفین آپ کو متحرک اور ایکتو رکھنے میں مدد دیتا ہے ۔ لیکن، جب آپ چائے، کافی، یا سبز چائے جیسے کیفین والے مشروبات پیتے ہیں، تو یہ رات کی گہری نیند کو متاثر کرتا ہے اور جو آپ کی مجموعی صحت کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ شام 6 بجے کے بعد اس طرح کے مشروبات سے پرہیز کرنا چاہیے اور اس کے بجائے، اگر آپ کو ایسے مشروبات پینا چاہیں تو جوس یا دودھ وغیرہ لے سکتے ہیں ۔

7 Baje Ke Baad In Ghizaon Ka Istemal Na Krain

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like 7 Baje Ke Baad In Ghizaon Ka Istemal Na Krain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for 7 Baje Ke Baad In Ghizaon Ka Istemal Na Krain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   8640 Views   |   12 Aug 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 08 October 2024)

شام 7 بجے کے بعد کبھی بھی ان غذاؤں کا استعمال نہ کریں ۔۔ انہیں کھانے سے کیا ہوسکتا ہے؟

شام 7 بجے کے بعد کبھی بھی ان غذاؤں کا استعمال نہ کریں ۔۔ انہیں کھانے سے کیا ہوسکتا ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ شام 7 بجے کے بعد کبھی بھی ان غذاؤں کا استعمال نہ کریں ۔۔ انہیں کھانے سے کیا ہوسکتا ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔