ہمارے لئے یہ خوش قسمتی کی بات ہے کہ معدے کے کئی مسائل کا علاج ہمارے باورچی خانے میں موجود ہیں، اس لئے بس صحیح نسخے آزما کر ہم اپنے کئی مسائل کا آسان حل پا سکتے ہیں، جیسے کہ پیٹ میں گیس کا مسئلہ آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ کس طرح آپ باورچی خانے میں موجود چند چیزوں کے استعمال سے گیس کا خاتمہ کر سکتے ہیں۔
پیٹ کی گیس دور کرنے کے چند گھریلو نسخے
پیٹ میں گیس اور اس کا خارج ہونا ہمیں عجیب کیفیت میں مبتلا کر دیتا ہے اور یہ شرمندگی کا باعث بنتا ہے، لیکن یہ ایک قدرتی عمل ہے اور کبھی بھی ہم اس سے دو چار ہو سکتے ہیں، گیس کی وجہ سے ہمارے پیٹ میں درد اور مروڑ بھی ہوتی ہے اور تیزابیت بھی ہوتی ہے جس کہ وجہ سے کھانا پینا اور سکون سے بیٹھنا بھی مشکل لگتا ہے، چلیں تو جان لیں کہ کیسے ہمارے باورچی خانے میں موجود چند اجزاء سے ہم کیسے اس مسئلے سے نمٹ سکتے ہیں۔
• اجوائن
اجوائن میں ایک ایسا خاص مرکب ہوتا ہے جو ہمارے ہاضمے کے لئے انتہائی مفید ہے، یہ ہمارے جسم میں گیسٹرک جوس بناتا ہے اور اس کی وجہ سے ہم جو بھی کھاتے یا پیتے ہیں وہ جلدی ہضم ہوتا ہے، اگر آپ کو گیس ہو رہی ہے تو دن میں ایک مرتبہ پانی کے ساتھ آدھا چائے کا چمچ اجوائن استعمال چبا کر کھائیں اور پانی پی لیں، یہ بہت زبردست نسخہ ہے۔
• زیرے کا پانی
زیرہ ہمارے نظامِ ہاضمہ کو بہتر بنانے کے لئے مفید ہے، اگر آپ کو جلدی پیٹ کی گیس سے نجات چاہیئے تو 2 کپ پانی میں 1 کھانے کا چمچ زیرہ ڈال کر اس کو اُبالیں جب یہ ٹھنڈا ہو جائے تو کھانا کھانے کے بعد اس پانی کو پی لین بہت جلدی گیس کا مسئلہ ختم ہو جائے گا۔
• ہینگ
آپ کے پیٹ میں مروڑ گیس اور درد ہو رہا ہے لیکن آپ جلدی میں ہیں اور وقت نہیں کہ کوئی لمبا نسخہ اپنا سکیں تو بس ایک گلاس نیم گرم پانی میں ہینگ پاؤڈر شامل کریں اسے مکس کریں اور پی لیں اس سے آپ کو بہت جلدی آرام آئے گا۔
• ادرک اور لیموں
ایک کھانے کا چمچ اردک کو کوٹ کر اس میں لیموں نچوڑیں اور ہر کھانے کے بعد یہ ایک چمچ استعمال کریں ادرک اگر ادرک کا ایک ٹکڑا کپ پانی میں ڈال کر اس کی چائے بنا کر استعمال کی جائے تو اس سے بھی گیس کا مسئلہ باآسان حل ہو سکتا ہے۔
تو یہ تھے آسان گھریلو اور سستے علاج جس کو اپنا کر آپ گیس کے مسائل سے نجات پا سکتے ہیں تو اب اگر کبھی پیٹ میں گیس کا سامنا ہو تو یہ نسخے آپ کے لئے کارآمد ثابت ہوں گے۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Maday Ki Gas Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Maday Ki Gas Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.