چاول کے دانوں کی 5 ٹرکس جو آپ کے کام آسکتی ہیں

مٹھی بھر چاول جو آپ کے گھرداری میں ہاتھ بٹائیں اب آپ کا گیلا موبائل بھی چٹکی بجاتے ٹھیک ہوگا ، چاول ، پلاؤ، بریانی ، چائنیز اور دوسرے ذائقوں میں ہزاروں مرتبہ آپ نے کھائے ہوں گے کیا خیال ہے ؟ آج کچے چاولوں سے گھرداری کا کچھ کمال دیکھیں ۔

گرائنڈر کی صفائی :
کافی گرائنڈ ہو یا مصالحہ پیسنے والا کثرت سے استعمال سے بدرنگ ہوجاتے ہیں اس کی وجہ سے بظاہر یہی معلوم ہوتا ہے کہ ہر چیز اپنا رنگ ثبت کرتی ہے اور خوشبو بسادیتی ہے اور گرائنڈر میں نشانات کے علاوہ ذائقوں کی مہک بھی آنے لگتی ہے اگر آپ کو ایک ہی روز میں لہسن اور ادرک پیسنا ہوں اور چنے کی دال حلوے کے لئے پیسنی ہو تو پہلے اپنے برتنوں کی دھلائی موجودہ ڈٹرجنٹ سے دھوکر خشک کرلیں اور مٹھی بھر چاول لے کر گرائنڈ کرلیجئے اور خوب باریک پیس لیں ۔ آپ دیکھیں گے کہ گرائنڈر صاف ہوگیا ۔ یہ چاول مصالحہ جات کے زرات کو جذب کرلیں گے اسی طرح چکناہٹ کو بھی زائل کردیتے ہیں یہی نہیں کچے چاول پیسنے سے گرائنڈر کے بلیڈ بھی تیز ہوجاتے ہیں ۔

کولڈ اور ہاٹ کمپریسر :
اگر جسم میں کہیں درد ہو یا سوجن ہوجائے تو کئی گھرانوں میں ہاٹ کمپریسر سے ٹکور کی جاتی ہے آپ چاہیں تو یہ کمپریسر خود بھی بناسکتی ہیں اس کے لیے آپ کو ایک صاف ستھرا موزہ درکار ہوگا یہ اگر نیا ہو تو بہتر ہے اس موزے میں کچے چاول بھرلیں اتنی جگہ ضرور خالی رکھیں کہ چاول کے دانے باآسانی گھمائے جاسکیں اور موجودہ جگہ پر کمپریسر کی سیٹنگ کی جاسکے اب موزے کا منہ کسی دھاگے وغیرہ سے بند کردیں یا اگر موزے کی لمبائی زیادہ ہوتو اس کے سر پر گرہ باندھ لیجئے آپ کا کمپریسر تیار ہے اسے ایک منٹ کے لے مائیکروویو میں گرم کریں اور متاثرہ حصے کی سیکائی کریں اگر آپ محسوس کریں کہ کمپریسر اچھی طرح گرم نہیں ہوپایا تو مزید بیس سیکنڈ مائیکروویو میں رکھ اس کو آپ کولڈ کمپریسر کے طور پر استعمال کرنا چاہیں تو45منٹ کے لئے فریزر میں رکھ دیں کچے چاول کاکچھ نہیں بگڑے گا جب چاہیں انہیں پکانے کے لئے استعمال کرسکتے ہیں ۔

گیلا موبائل فون :
اگر آپ کا موبائل پانی میں گرجائے تو پریشان نہ ہوں کچے چاول اسے محفوظ رکھیں گے آپ فون کی بیٹری نکال کر کچے چاولوں کے درمیان دبادیں اور رات بھر کے لئے چھوڑدین کچے چاول فون کے اندر موجود ساری نمی کو چوس لیں گے یوں آپ کا قیمتی فون خراب ہونے سے بچ جائے گا لیکن کبھی بھی گیلے فون کو ہئیر ڈرائیر سے خشک کرنے کی کوشش نہ کریں کیوں کہ ڈرائیر کی حرارت آپ کے فون کے نازک حصوں کو پگھلا دے گی ۔

گلدان اور شیشے کی بوتلیں :
بوتلیں جن کی گردن پتلی ہوں ان کی صفائی کرنا مشکل کام ہے اگر ان میں مٹی یا گندگی جم جائے تو ان کو صاف کرنے کا کوئی آسان طریقہ سمجھ میں نہیں آتا بعض اوقات بوتل صاف کرنے والے برش بھی کار آمد نہیں رہتے آپ چند دانے ان بوتلوں یا واز میں ڈال کر لیکویڈ سوپ کے چند قطرے پانی میں شامل کرکے واز یا بوتل کو اچھی طرح گھمائیں چاول کے دانے واز یا بوتل کے اس حصے کو اچھی طرح صاف کردیں گے ۔

چاندی کے برتن :
ایسے چمچے یا برتن جو چاندی سے بنے ہوں پالش کرانے پڑتے ہیں کیونکہ چاندی سے بنی اشیاء فضاء کے باعث سیاہ پڑجاتی ہیں انہیں سیاہی سے بچانے کے لیے ایک پیالے میں کچے چاول بھرلیں اور اسے خاص ایک جگہ رکھیں جہاں چاندی کی اشیاء رکھی ہوں چاول ہوا کی نمی کو اپنے اندر جذب کرلیں گے اور آپ کے برتن جگمگا جائیں گے ۔

Rice Tips And Tricks

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Rice Tips And Tricks and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Rice Tips And Tricks to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   11316 Views   |   24 Jun 2020

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

چاول کے دانوں کی 5 ٹرکس جو آپ کے کام آسکتی ہیں

چاول کے دانوں کی 5 ٹرکس جو آپ کے کام آسکتی ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ چاول کے دانوں کی 5 ٹرکس جو آپ کے کام آسکتی ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔