چربی بھی نہیں چڑھتی اور بڑھاپا بھی دیر سے آتا ہے۔۔ مشہور اداکارائیں ہمیشہ جوان اور اسمارٹ نظر آنے کے لئے نہار منہ کون سا خاص پانی پیتی ہیں؟

عام طور پر لوگ مشہور اداکاراؤں کی خوبصورت کو سرجری اور میک اپ کی رہون منت قرار دیتے ہیں جو مکمل جھوٹ نہیں تو سچ بھی نہیں ہے۔ دراصل ہر وقت اور بنا میک اپ کے خوبصورت نظر آنے کے لئے اداکارائیں مختلف تجربے کرتی ہیں جن میں ایک خاص پانی پینے کی عادت بھی ہے۔ اس پانی کو ڈیٹوکس واٹر کہتے ہیں۔ اس آرٹیکل میں ہم آپ کو ڈیٹوکس واٹر کے فائدے اور مشہور اداکاراؤں کے ڈیٹوکس واٹر بنانے کی ترکیب بتائیں گے۔

ڈیٹوکس واٹر کو انفیوزڈ واٹر بھی کہا جاتا ہے یہ ایک ایسا مشروب ہے جو پھلوں، سبزیوں اور جڑی بوٹیوں کو پانی میں ملا کر بنایا جاتا ہے، جس سے ذائقے اور غذائی اجزاء آپس میں گھل مل جاتے ہیں۔ یہ پانی حسن اور صحت کے لئے فائدے مند ہے۔ اس سے ملنے والے فائدوں میں بشمول ہائیڈریشن میں مدد، ضرورت سے زیادہ کیلوریز کی مقدار کو روک کر وزن میں کم کرنا، اس کے فائبر اور انزائم مواد کی وجہ سے ہاضمے تیز ہونا اور اضافی اجزاء کی وجہ سے جسم کو وٹامنز، معدنیات اور اینٹی آکسیڈنٹس فراہم کرنا۔

واضح رہے کہ ڈیٹوکس واٹر نہار منہ پینے کے علاوہ مختلف اوقات میں بھی پیا جاسکتا ہے۔ یہ بنانے کے بعد 12 گھنٹوں تک قابل استعمال رہتا ہے لیکن بہت زیادہ ڈیٹوکس واٹر جسم میں تیزابیت کی وجہ بھی بن سکتا ہے۔ اس لئے اس کا استعمال اعتدال میں رہتے ہوئے کریں۔

جیکویلین فرنینڈس

سری لنکن نژاد معروف بھارتی اداکارہ جیکویلین نہار منہ گندم کی گھاس کا بنا ہوا جوس پیتی ہیں۔ اس سے ان کا خون صاف اور چہرہ چمکدار رہتا ہے۔

عالیہ بھٹ

عالیہ اپنے دن کا آغاز نیم گرم پانی میں لیموں کا رس اور شہد ملا کر پینے سے کرتی ہیں۔ خوبصورتی قائم رکھنے کے لئے عالیہ بھٹ کیفین کا استعمال نہیں کرتیں اور دن میں پھلوں کا جوس کئی بار پیتی ہیں۔

شلپا شیٹھی

اپنی کتاب “دی گریٹ انڈین ڈائیٹ“ میں بھارت کی نامور اداکارہ اور فٹنیس کوئین میں یہ بات لکھتی ہیں کہ وہ دن کا آغاز گرین ٹی میں شہد ملا کر پینے سے کرتی ہیں۔

انوشکا شرما

انوشکا اپنے پانی میں لیموں کا رس اور چٹکی بھر بیکنگ سوڈا ملاتی ہیں اور تھوڑی دیر بعد ہلدی بھی کھاتی ہیں۔

دیپیکا

دیپیکا کا کہنا ہے کہ وہ صحت مند اور خوبصورت جلد کے لئے موسمی تازہ پھلوں کے جوس کا استعمال کرتی ہیں اور گرمیوں میں ستو ضرور پیتی ہیں۔

Mashoor Actresses Khoobsurati Kay Lye Konsa Detox Water Piti Hain

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Mashoor Actresses Khoobsurati Kay Lye Konsa Detox Water Piti Hain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mashoor Actresses Khoobsurati Kay Lye Konsa Detox Water Piti Hain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   14032 Views   |   31 Aug 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

چربی بھی نہیں چڑھتی اور بڑھاپا بھی دیر سے آتا ہے۔۔ مشہور اداکارائیں ہمیشہ جوان اور اسمارٹ نظر آنے کے لئے نہار منہ کون سا خاص پانی پیتی ہیں؟

چربی بھی نہیں چڑھتی اور بڑھاپا بھی دیر سے آتا ہے۔۔ مشہور اداکارائیں ہمیشہ جوان اور اسمارٹ نظر آنے کے لئے نہار منہ کون سا خاص پانی پیتی ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ چربی بھی نہیں چڑھتی اور بڑھاپا بھی دیر سے آتا ہے۔۔ مشہور اداکارائیں ہمیشہ جوان اور اسمارٹ نظر آنے کے لئے نہار منہ کون سا خاص پانی پیتی ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔