Shahrukh Khan Statement On Negative Roles In Movies
بالی ووڈ کے رومانس کنگ، شاہ رخ خان نے حال ہی میں فلموں میں منفی کردار ادا کرنے کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا، جسے عوام کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔
گزشتہ ماہ ریلیز ہونے والی رنبیر کپور کی فلم اینیمل کی بلاک بسٹر کامیابی کے بعد، اس میں منفی کردار کو ہیرو کے طور پر دکھانے کے حوالے سے کافی تنقید ہو رہی تھی اور بہت سے بڑے بڑے فنکاروں نے بھی اس پر تنقید کرتے ہوئے اپنی رائے کا اظہار کیا۔
اور اب کنگ خان نے بھی ایک تقریب کے دوران فلم میں منفی کردار ادا کرنے پر کھل کر بات کی ہے۔
شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ، "اگر میں کسی فلم میں ایک ولن کا کردار ادا کرتا ہوں، تو میں اس بات کو یقینی بناؤں گا کہ اسے بہت زیادہ تکلیف ہو، وہ فلم میں کتے کی موت مرے، کیونکہ میں یقین کرتا ہوں کہ اچھائی نیکی کو جنم دیتی ہے۔"
شاہ رخ نے اپنے ان خیالات کا اظہار اینیمل فلم کی کامیابی کے بعد کیا ہے۔ جس میں رنبیر کے کردار کو تشدد اور بدسلوکی کرتے دکھایا گیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ، میں ایک ایسا شخص ہوں جو پُرامید ہے اور خوش کن کہانیاں سناتا ہے۔ میں جن ہیروز کا کردار ادا کرتا ہوں وہ اچھی چیزیں کرتے ہیں، وہ امید اور خوشی دیتے ہیں۔ مجھے ایماندارانہ کردار ادا کرنے چاہئیں جو لوگوں کو خواب دیکھنے کی ہمت دیں۔ اسکے علاوہ میرا ماننا ہے کہ برائی کی کمر پر ایک لات رسید کی جائے۔
واضح رہے کہ شاہ رخ خان نے ڈر، بازی گر اور انجام جیسی فلموں میں نہایت عمدہ طریقے منفی کردار ادا کیے تھے اور آخر میں ان کرداروں کا انجام بھی بہت برا دکھایا گیا تھا۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Shahrukh Khan Statement On Negative Roles In Movies and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shahrukh Khan Statement On Negative Roles In Movies to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.