5000 ہزار کا ہائیڈرا فیشل صرف 100 روپے میں۔۔ اب پارلر کا خرچہ بچائیں اور گھر میں ہی چہرے کو بنائے حسین اور خوبصورت

خواتین خوبصورت اور دلکش جلد کے حصول کے لیئے ہزاروں روپے بیوٹی پروڈکٹس اور بیوٹی پارلر میں لگا دیتی ہیں، جبکہ خوبصورتی کا خزانہ ان کے اپنے گھر میں ہی موجود ہوتا ہے۔ جی ہاں! گھر میں موجود چیزوں سے آپ اپنے حسن کو بہتر طریقے سے نکھار سکتی ہیں، اور وہ کیسے یہ ہم آپ کو بتاتے ہیں

گھر میں ہائیڈرا فیشل کرنے کا طریقہ:

کلینزگ:

فیشل میں سب سے پہلے کلینزنگ ضروری ہے اور اسکے لیئے آپ ایک پیالی میں تھوڑا سا کچا دودھ لیں اور اس میں چند قطرے گلیسرین کے شامل کر کے اسے چہرے پر لگائیں اور 2 منٹ تک اچھی طرح مساج کرنے کے بعد منہ صاف کر کے دھو لیں

ایکسفولیشن:

ایکسفولیشن کا مطلب ہوتا ہے جلد سے مردہ خلیوں کو صاف کرنا، اسکے لیئے ایک پیالی میں تھوڑا سا بیسن، عرق گلاب اور چند قطرے گلیسرین کے شامل کر کے اسکا پیسٹ بنائیں، اور چہرے پر لگا کر 3 سے 4 منٹ اچھے سے مساج کریں۔ پھر چہرہ صاف کریں اور پانی سے دھو لیں

مساج:

اسکے لیئے آپ کو چاہیئے چقندر کا رس 2 سے 3 چمچ، ایلوویرا جیل 1 چمچ، عرقِ گلاب اور چند قطرے گلیسرین کے شامل کر کے مکس کریں اور اس فیس پیک سے چہرے اور گردن کا مساج کریں، اور پھر منہ دھو لیں

فیس پیک:

اسکے لیئے ایک پیالی میں تھوڑی سی ملتانی مٹی لیں اور اس میں عرق گلاب اور چند قطرے گلیسرین کے ڈال کر مکس کریں، اب اس ماسک کو چہرے پر لگائیں اور 20 منٹ بعد جب وہ سوکھ جائے تو سادے پانی سے دھو لیں

فائدے:

اس فیشل میں جو چیز سب سے اہم ہے وہ ہے گلیسرین، جو آپ کے چہرے کو گرمیوں میں موسچرائز رکھے گی، کیونکہ گرمیوں میں پسینہ آنے کی وجہ سے جلد مرجھا جاتی ہے۔ اسکے علاوہ یہ فیشل آپ کی جلد کو گہرائی سے صاف کر کے چہرے کو چمکدار گلوئنگ بنائے گا۔

By Salwa  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   2591 Views   |   24 May 2023
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about 5000 ہزار کا ہائیڈرا فیشل صرف 100 روپے میں۔۔ اب پارلر کا خرچہ بچائیں اور گھر میں ہی چہرے کو بنائے حسین اور خوبصورت and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (5000 ہزار کا ہائیڈرا فیشل صرف 100 روپے میں۔۔ اب پارلر کا خرچہ بچائیں اور گھر میں ہی چہرے کو بنائے حسین اور خوبصورت) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.