گُڑ کا شربت پینے سے جسم میں کون سی بڑی تبدیلی آتی ہے؟ جان کر آپ بھی روزانہ پینا شروع کر دیں گے

گُڑ ہمارے گھروں میں صرف اور صرف میٹھے لوازمات بنانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے اور کئی گھرانے تو ایسے بھی ہیں جو گھر میں گُڑ کا استعمال کرنا باکل چھوڑ چکے ہیں جبکہ گُڑ چینی سے زیادہ فائدے مند شئے ہے۔
کے-فوڈز میں ہم نے آپ کو جہاں گُڑ کے فائدے، گُڑ والے دودھ کے فائدے بتا دیئے ہیں، وہیں آج ہم آپ کو گُڑ کے شربت کے زبردست فائدے بتانے جا رہے ہیں، یہ جان کر آپ اس کو ایک مرتبہ تو ضرور استعمال کریں گے:

گُڑ کا شربت بنانے کا طریقہ:

اجزاء:

٭ ایک چمچ پسا ہوا گُڑ،
٭ دو چمچ املی کا پانی،
٭ ایک کپ ٹھنڈا پانی،
٭ دو سے تین آئس کیوبز،
٭ ایک چمچ لیموں کا رس،
٭ آدھا چمچ تخم بالنگا۔

ترکیب:

٭ ان تمام چیزوں کو اچھی طرح مکس کرکے 5 منٹ کے لئے چھوڑ دیں اور پھر سروو کریں، لیجیئے مزیدار شربت بن کر تیار ہے۔

فائدے:

٭ جن بچوں کو قنض کی شکایت ہر وقت رہتی ہے، ان کو یہ شربت روزانہ آدھا گلاس پلائیں، یہ پیٹ کی صفائی کرنے میں مفید ہے۔

٭ ایسے افراد جن کے دلوں میں مصنوعی بیٹری لگی ہوئی ہوتی ہے اور وہ دل کی بیماریوں سے دوچار ہیں، ان کے لئے یہ کارڈیو ہیلتھ ڈرنک ہے، یہ دل کے عارضے کو کنٹرول کرکے جسم میں مضبوطی پیدا کرتا ہے۔

٭ اس ڈرنک سے جگر بھی مضبوط ہوتا ہے اور دمے کے مرض میں بھی سکون آتا ہے۔

٭ الرجی ہونے کی صورت میں اس جوس کا استعمال اینٹی الرجی کا کام کرتا ہے اور جلد پر الرجی کے نشانات کو بھی دور کرتا ہے۔

٭ جوڑوں کے درد والے افراد ان ڈرنک سے فائدہ اٹھائیں، یہ گٹھنے کی ہڈیوں میں لیس دار مادہ پیدا کرتا ہے تاکہ ہڈیاں مضبوط ہوسکیں۔

Gurr Ka Sharbat Peeny Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Gurr Ka Sharbat Peeny Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Gurr Ka Sharbat Peeny Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   7639 Views   |   09 Jun 2021
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 30 October 2024)

گُڑ کا شربت پینے سے جسم میں کون سی بڑی تبدیلی آتی ہے؟ جان کر آپ بھی روزانہ پینا شروع کر دیں گے

گُڑ کا شربت پینے سے جسم میں کون سی بڑی تبدیلی آتی ہے؟ جان کر آپ بھی روزانہ پینا شروع کر دیں گے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گُڑ کا شربت پینے سے جسم میں کون سی بڑی تبدیلی آتی ہے؟ جان کر آپ بھی روزانہ پینا شروع کر دیں گے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔