خشک ہوائیں دمے کے مریضوں کے لئے خطرناک ہیں۔۔ چند غذائیں جو دمے کے اچانک دورے سے بچا سکتی ہیں

شدید سردی اور خشک ہواؤں سے سب سے زیادہ تکلیف دمے کے مریضوں کو ہوتی ہے۔ اس آرٹیکل میں خاص طور پر ایسی خوراکوں کے بارے میں بتایا جائے گا جو اس تکلیف دہ مرض میں آرام دے سکتے ہیں۔

سردی میں دمے کا مرض شدت کیوں اختیار کرلیتا ہے؟

ماہرین کا کہنا ہے کہ دمے کا شکار افرا کی سانس کی نالی یوں بھی سوجن کا شکار رہتی ہے البتہ ٹھنڈ کے موسم میں سانس کی نالی سکڑجاتی ہے اور سانس لینے میں مشکل ہوتی ہے۔ سانس پھولتی ہے جس کا اثر پھیپھڑوں پر بھی پڑتا ہے۔

دمے کے مرض میں مفید غذائیں

دمے میں مبتلا افراد کو ایسی خوراک کا استعمال کرنا فائدہ دیتا ہے جو گرم تاثیر رکھتی ہوں۔ نیم گرم پانی، ادرک کے رس یا قہوے میں شہد ملا کر پینا اور ہلدی والا دودھ پینا چاہیے کیوں کہ یہ چیزیں گلے اور حلق کو خشکی سے بھی بچاتے ہیں اور الرجی کا اثر کم کرتے ہیں۔ کھانسی کی شدت میں کمی آتی ہے۔

آیوروید کے مطابق کالی مرچ، ادرک، انجیر، جائفل، دار چینی، لونگ اور لہسن وغیرہ ایسی غذائیں ہیں جن سے مرض کی شدت میں کمی آجاتی ہے۔

احتیاط

دمے کے مریضوں کی الرجی کچھ چیزوں سے بڑھ جاتی ہے جس کی وجہ سے کھانسی کا شدید اٹیک ہوجاتا ہے۔ اس لئے ان چیزوں سے بچنا بہت ضروری ہے جن میں مچھر بھگانے کا گلوب، سگریٹ کا دھواں، فرنیچر اور قالین کی دھول مٹی، سڑکوں پر گاڑیوں سے نکلتا دھواں اور جلتے ہوئے کچرے کا دھواں وغیرہ شامل ہیں۔ بہتر ہے کہ ماسک کا استعمال کیا جائے۔

Dama Ke Mareezon Ke Liye Mufeed Ghizain

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Dama Ke Mareezon Ke Liye Mufeed Ghizain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dama Ke Mareezon Ke Liye Mufeed Ghizain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1424 Views   |   13 Jan 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 03 October 2024)

خشک ہوائیں دمے کے مریضوں کے لئے خطرناک ہیں۔۔ چند غذائیں جو دمے کے اچانک دورے سے بچا سکتی ہیں

خشک ہوائیں دمے کے مریضوں کے لئے خطرناک ہیں۔۔ چند غذائیں جو دمے کے اچانک دورے سے بچا سکتی ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ خشک ہوائیں دمے کے مریضوں کے لئے خطرناک ہیں۔۔ چند غذائیں جو دمے کے اچانک دورے سے بچا سکتی ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔