شہتوت یا توت ایک چیز کے دو نام ہیں۔پاک و ہند میں شہتوت بڑی کثرت سے پائے جاتے ہیں۔رنگت کے لحاظ سے شہتوت سبز،لال،سفید اور کالے ہوتے ہیں ۔کالے شہتوت زیادہ مفید ہوتے ہیں ۔بچے بوڑھے اور خواتین سبھی اس کو بڑے شوق سے کھاتے ہیں ۔موسم گرما میں شہتوت مارچ کے آخر میں بازار میں بھی ملنا شروع ہو جاتے ہیں۔نہ صرف یہ سستا پھل ہے بلکہ عام مل جاتا ہے۔اس پھل کو خشک کر کے بھی کھایا جاتا ہے ۔ویسے تو شہتوت کا ذائقہ بڑا مزیدار ہے لیکن خشک حالت میں بھی یہ لذیز ہوتا ہے۔موسم گرما کے تمام پھل بڑے شوق سے کھائے جاتے ہیں لیکن شہتوت کھانے کا اپنا ہی ایک مزہ ہے۔اس کا رس عام طور پر طبعی لحاظ سے فائدہ مند ہوتا ہے اکثر طبیب اپنے مریضوں کو شہتوت کا رس پینے کو کہتے ہیں۔اس سے آپ اس کے فوائد کا اندازہ لگا سکتے ہیں کہ شہتوت قدرت کا کتنا انمول تحفہ ہے۔جو شخص روزانہ ان کا استعمال کرتا ہے وہ قبض جیسے مرض سے محفوظ رہتا ہے۔شہتوت انسان کے مدافعتی نظام کو مظبوط کرتا ہے۔شہتوت دو گھنٹوں میں ہضم بھی ہو جاتا ہے۔شہتوت کا شربت اگر گرمی کے موسم میں استعمال کیا جائے تو اس سے گرمی کی شدت کم محسوس ہوتی ہے۔
شہتوت میں وٹامن اے،بی،سی،ڈی اور ای پائے جاتے ہیں۔اس کے علاوہ اس میں کیلشیم،پوٹاشیم،فولاد،تھایا مین،ہائیر ڈاکسن اور فائیبر بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے۔اس میں اینٹی آکسیڈنٹ کے اجزاء کی موجودگی کی وجہ سے کینسر جیسے موذی مرض سے بچا جا سکتا ہے۔شہتوت کھانے سے ہمیں کیا کیا فوائد ہو سکتے ہیں یہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
٭ شہتوت چڑچڑاپن ،غصہ اور گھبراہٹ سے محفوظ رکھتا ہے۔
٭ شہتوت سکون پہنچاتا ہے۔
٭ شہتوت خون کا سبب بنتا ہے۔
٭ شہتوت جگر اور تلی کے لئے نہایت مفید چیز ہے۔
٭ شہتوت ام الامراض قبض کو دور کرتا ہے۔
٭ شہتوت سردرد سے نجات دلاتا ہے۔
٭ شہتوت ہیضہ اور بخار میں کھانا فائدہ مند رہتا ہے۔
٭ شہتوت کھانے سے کھانسی میں آرام ملتا ہے۔
٭ شہتوت کھانے سے ٹانسلز میں فائدہ ہوتا ہے۔٭
٭ شہتوت کھانے سے انسان معدے کی تیزابیت سے بچا رہتا ہے۔
٭ شہتوت کھانے سے دل کی دھڑکن نارمل رہتی ہے۔
٭ شہتوت کھانے سے بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے۔
٭ شہتوت پھیپھڑوں کو طاقت دیتا ہے۔
٭ کالا شہتوت دماغی کمزوری کو دور کرتا ہے۔
٭ شہتوت نزلہ و زکام میں مفید ہوتا ہے۔
٭ شہتوت پیشاب کی جلن میں استعمال کرنا فائدہ مند رہتا ہے۔
٭شہتوت بڑھتی عمر کے اثرات کو کم کرتا ہے۔
٭ شہتوت جلدکی خوبصورتی کو بڑھاتا ہے۔
٭ شہتوت کھانے سے رنگت بھی نکھر جاتی ہے۔
٭ شہتوت شریانوں کی سختی کو دور کر تا ہے۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Shehtoot Ke Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shehtoot Ke Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Dr Ch Tanveer is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Dr Ch Tanveer is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
شہتوت قدرت کا انمول تحفہ ! اس میں پوشیدہ صحت کے راز ضرور جانیں
شہتوت قدرت کا انمول تحفہ ! اس میں پوشیدہ صحت کے راز ضرور جانیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ شہتوت قدرت کا انمول تحفہ ! اس میں پوشیدہ صحت کے راز ضرور جانیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔