کچن کی صفائی اگر نہ کی جائے تو وہاں تیار ہونے والا کھانا مضر صحت بن سکتا ہے،اس لیے خواتین کی یہ کوشش رہتی ہے کہ سب سے پہلے کچن کی صفائی کا کام انجام دیں۔
کچن کو صاف رکھنا سب سے زیادہ اس لیے بھی ضروری ہوت اہے کیونکہ وہاں لال بیگ اور دیگر کیڑے جگہ بنا لیتے ہیں۔ چولہوں پر اکثر لال بیگ گھومتے دکھائی دیتے ہیں یہی وجہ ہے کہ چولہوں کے گندے ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔
کچن کی دیواروں، چولہوں اور کیبنٹ کی جلدی اور بہترین صفائی کیلئے ٹوتھ پیسٹ سب سے اچھا آپشن ہے جس کا استعمال آپ کو بتانے جا رہے ہیں
ٹوتھ پیسٹ کا استعمال جادوئی اثر رکھتا ہے جس طریقہ کار آج ہم آپ کیلئے مندرجہ ذیل سطور میں بیان کررہے ہیں۔
سب سے پہلے اسکواش برائٹ لیں، اس پر ٹوتھ پیسٹ لگائیں اور اس کو ایک مرتبہ تھوڑے سے پانی سے دھولیں اور پھر اس گیلے اسکواش برائٹ سے چولہے کو اچھی طرح سے رگڑیں۔ جہاں زیادہ میل جمی ہوئی ہو اس پر کوئلے کا باریک پسا ہوا پاؤڈر ڈال کر رگڑیں، آپ دیکھیں گے کہ منٹوں میں چولہے کی گندگی اور جما ہوا تیل صاف ہو جائے گا۔
کچن کی دیواروں کو صاف کرنے کے لیے ایک پیالے میں ٹوتھ پیسٹ، 2 چمچ نمک اور 1 چمچ پھٹکری کے پاؤڈر کو اچھی طرح مکس کرکے ایک پیسٹ تیار کرلیں پھر اس پیسٹ سے دیواروں کو صاف کریں۔ بہترین نتائج آپ کو ملیں گے۔
اس سے کچن کی دیواریں بھی صاف ہو جائیں گی اور ٹائلوں کے کونوں کے درمیان جمی ہوئی میل بھی نکل جائے گی۔
یہ وہ کامیاب طریقہ کار ہیں جن سے نہ تو کچن کی دیواروں کا رنگ خراب ہوتا ہے اور نہ ہی ان پر کسی قسم کے نشانات واضح ہوتے ہیں۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Toothpaste Se Kitchen Saaf Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Toothpaste Se Kitchen Saaf Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.