اس کو ریڑھی پر نہیں میڈيکل اسٹور پر ہونا چاہیے، ریڑھی پر بکنے والے پھل کیوی کے ایسے کون سے فائدے کہ لوگ یہ کہنے پر مجبور ہو گئے

کیوی جو کہ آج کل کے دنوں میں ریڑھی پر عام طور پر بکتا ہوا نظر آتا ہے ماضی میں اس کی کاشت کم ہونے کی وجہ سے یہ پھل مہنگے ہونے کے سبب صرف امیر لوگوں کی دسترس تک ہی تھا اور عام لوگ صرف تصویروں میں یا بڑی بڑی دکانوں میں اس کو حسرت سے دیکھ ہی سکتے تھے-

مگر گزشتہ کچھ سالوں سے اس کی فصل میں اضافے کے سبب یہ اب عام ریڑھیوں پر بھی فروخت کے لیے نظر آنے لگا ہے- بظاہر آلوچے کے سائز کا یہ پھل بنیادی طور پر چین سے تعلق رکھتا ہے-

اس کی بیرونی کھال براؤن رنگ کی کھردری بالوں والی ہوتی ہے عام طور پر لوگ اس پھل کو چھیل کر کھاتے ہیں اندر سے یہ ہلکے سبز رنگ کا ہوتا ہے جس میں باریک سیاہ رنگ کے بیچ ہوتے ہیں جو اس کی خوبصورتی کو بڑھا رہے ہوتے ہیں-

اس پھل کا ذائقہ کھٹا میٹھا ہوتا ہے اور رس دار ہوتا ہے جو کو مختلف طریقوں سے کھایا جا سکتا ہے جن میں فروٹ چاٹ، جوس وغیرہ میں استعمال بہت لذيذ ہوتا ہے ورنہ اس کو خالی بھی کھایا جا سکتا ہے-

1: سانس کی بیماری میں مفید

عام طور پر کھانسی یا نزلہ زکام میں کھٹی چیزوں سے پرہیز بتائی جاتی ہے مگر کیوی میں وٹامن سی کی بڑی مقدار کے ساتھ ساتھ اینٹی آکسیڈنٹ موجود ہوتے ہیں جو سانس کی نالیوں کی اندرونی سوزش کو ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں اور سانس کی تکلیف میں آرام پہنچاتے ہیں-

2: ہاضمے کو بہتر بنائے

کیوی میں فائبر کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جو ہاضمے کو بہتر بناتی ہے اس کے ساتھ ساتھ اس میں ACTINIDINنامی ایک انزائم بھی موجود ہوتا ہے جو کہ پروٹین کو توڑنے میں استعمال ہوتا ہے- اس وجہ سے کھانے کے بعد کیوی کھانے سے ہاضمے کے عمل میں تیزی آتی ہے اور ہاضمہ بہتر ہوتا ہے-

3: دل کے لیے مقوی

عام طور پر ڈائٹنگ کرنے والے افراد کیوی کو ہمیشہ اپنی غذا میں شامل رکھتے ہیں جس کا سب سے بنیادی سبب یہ ہے کہ کیوی کا استعمال خون میں اچھے کولیسٹرول کی مقدار میں اضافہ کرتا ہے- اچھے کولیسٹرول کی مقدار میں یہ اضافہ خون کے اندر نالیوں میں خون کے جمنے کے عمل کو روکتا ہے جس سے دل کی صحت بہتر ہوتی ہے- اس کے علاوہ اس میں پوٹاشیم کی بھی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جس کی وجہ سے بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے اور دل کے دورے کے خطرے میں کمی واقع ہوتی ہے-

4: خطرناک بیماریوں سے محفوظ رکھے

کیوی میں اینٹی آکسیڈنٹ موجود ہوتے ہیں اس کے علاوہ یہ غذائيت سے بھی بھر پور ہوتا ہے اس وجہ سے اس کا استعمال جسم کے اندر ہونے والی ایسی تخریب کو روکتا ہے جو کہ خطرناک بیماریوں کا سبب بن سکتی ہے مثال کے طور پر یہ قوت مدافعت کو مضبوط کرتا ہے جسم کو کینسر سے بچاتا ہے-

5: وزن کو بڑھنے سے روکے

کیوی کے اندر کیلوریز کی مقدار کم اور فائبر کی مقدار بہت زيادہ ہوتی ہے جو اس کو وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد کی ایک آئیڈیل ڈائٹ بنا دیتی ہے اور کیوی کا استعمال ان کے وزن کو کم بھی کرتا ہے اور ان کو طاقت بھی فراہم کرتا ہے-

کیوی کےان ہی فوائد کے سبب کیوی کا استعمال ہر عمر کے افراد کے لیے مفید ہوتا ہے- مگر وہ لوگ جن کو پولن الرجی ہوتی ہے یا کسی قسم کی الرجی کا شکار ہوتے ہیں ہو سکتا ہے کہ ان افراد کو کیوی کے استعمال سے کچھ شکایات ہو سکتی ہیں-

Kiwi Fruit Benefits In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Kiwi Fruit Benefits In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kiwi Fruit Benefits In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4221 Views   |   15 Apr 2023
About the Author:

Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

اس کو ریڑھی پر نہیں میڈيکل اسٹور پر ہونا چاہیے، ریڑھی پر بکنے والے پھل کیوی کے ایسے کون سے فائدے کہ لوگ یہ کہنے پر مجبور ہو گئے

اس کو ریڑھی پر نہیں میڈيکل اسٹور پر ہونا چاہیے، ریڑھی پر بکنے والے پھل کیوی کے ایسے کون سے فائدے کہ لوگ یہ کہنے پر مجبور ہو گئے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اس کو ریڑھی پر نہیں میڈيکل اسٹور پر ہونا چاہیے، ریڑھی پر بکنے والے پھل کیوی کے ایسے کون سے فائدے کہ لوگ یہ کہنے پر مجبور ہو گئے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔