لڑکا کالا ہو مگر امیر ہو ۔۔ 3 ہزار رشتے کرانے والی مسسز شوکت لڑکے اور لڑکی والوں کی ڈیمانڈ سُن کر حیران کیوں جاتی ہیں؟

بچوں کا رشتہ کرانا آسان نہیں ہے، تاہم جب رشتوں میں بھی فرمائش ہونے لگے تو پھر معاشرے کی بے حسی پر صرف افسوس ہی کیا جا سکتا ہے۔آج آپ کو بتائیں گے کہ ایک ایسی ہی رشتہ کرانے والی خاتون کے بارے میں، جو کہ معاشرے کا یہ دوسرا رُخ دیکھتی ہیں۔

رشتہ کرانا ایک ذمہ داری کا کام ہے جو کہ ملتان کی مسسز شوکت بہترین طرح سے جانتی ہیں۔ مسسز شوکت گزشتہ کئی سالوں سے رشتہ کرا رہی ہیں، اور انہیں یہ کام کرنے میں کوئی پریشانی بھی نہیں ہوئی۔ مسسز شوکت یہ کام بنا معاوضے کے کرتی ہیں، جبکہ اب تک وہ 3 ہزار سے زائد رشتے کرا چکی ہیں۔ مسسز شوکت نے اگرچہ یہ کام فی سبیل اللہ کیا مگر انہیں سماج ایک ایسا بدتر چہرا دکھا جس میں لڑکی اور لڑکے والوں کی ڈیمانڈز بھی سنی پڑتی تھیں۔

مسسز شوکت کا کہنا تھا کہ میں نے ایک رشتہ کرایا تھا، جو کہ میری زندگی کا پہلا رشتہ تھا، وہ اس حد تک کامیاب ہوا کہ میری شہرت ہی بن گیا۔ اس کے بعد سے اب تک رشتہ کرا رہی ہوں۔ مسسز شوکت کے اب لاہور، خانیوال اور ملک کے دیگر شہروں میں بھی رابطے ہیں اور وہ رشتے کراتی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ یہ سب اللہ کا کرم ہے جو لوگ مجھ پر اعتماد کرتے ہیں۔

لوگوں کے اعتماد سے متعلق مسسز شوکت کا کہنا تھا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ لوگوں کے اعتماد کو ٹھیس نہ پہنچاؤں اور انہیں ایمانداری کے ساتھ رشتوں کے بارے میں بتاؤں۔ رشتہ کرانے کی فیس نہ لینے سے متعلق مسسز شوکت نے بتایا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ میں لوگوں کی دعاؤں کا حصہ بنوں کیونکہ پیسہ تو ہر ایک کے پاس ہوتا ہے۔

لڑکی اور لڑکے والوں کی الگ الگ ڈیمانڈز ہوتی ہیں، اسی لیے ان کی شادی میں دیر ہوتی ہے اور عمریں گزر رہی ہوتی ہیں۔ اگر کسی کا لڑکا لائق ہو جائے تو وہ سارا جہاں ڈھوںڈتی ہے کہ کہیں سے اسے خوبصورت، کم عمر اور زمین جائیداد بھی لے کر آئے۔ اس صورتحال میں لڑکی کو تعلیم دیں یا یہ سب دیں۔ دراصل ایسے لوگ اپنے بیٹے کو کیش کرانا چاہتے ہیں جو کہ بہت ہی غلط بات ہے۔

مسسز شوکت اس وقت افسردہ ہو گئیں جب انہوں نے ایک ایسی صورتحال کی طرف نظر ڈالی جو کہ لڑکی والوں کے لیے تکلیف دہ ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لڑکے والے لڑکی کے گھر جاتے ہیں، لڑکی دیکھتے ہیں، مگر لڑکی کے والے لڑکے کو نہیں دیکھ پاتے۔ کیونکہ لڑکے والے اپنی پسند کی لڑکی تلاش کرتے ہیں، لیکن لڑکی والوں کو لڑکا پسند کرنے کا اختیار نہیں ہوتا۔

ان کا لڑکے والوں سے متعلق کہنا تھا کہ لڑکے والوں کو اللہ کی سزا ہے، وہ ایک لڑکی کو ٹھکراتے ہیں، اسی لیے وہ جگہ جگہ گھومتے ہیں، لیکن ان کے دماغ میں ان کی پسند کی لڑکی بیٹھتی ہی نہیں ہے۔ جبکہ رشتہ کے حوالے سے آنے والے لڑکے والے اور لڑکی والے انوکھے نخرے رکھتے ہیں۔ مسسز شوکت نے بتایا کہ لڑکی والے کہتے ہیں کہ اکلوتا لڑکا ہو، جس کے بہن بھائی نہ ہوں، جن کے ماں باپ مر چکے ہوں، کماتا ہو، ٹھیک ٹھاک ہو۔ لیکن کہیں نا کہیں تو سمجھوتہ کرنا پڑتا ہے، یہ بات لڑکی والے نہیں سمجھتے۔

جبکہ لڑکے والے کہتے ہیں کہ لڑکی کار کوٹھی والی ہو، جو ہماری خدمت بھی کرے۔ لڑکی کے نین نقش اچھے ہوں، خوبصورت ہو اور چلتی پھرتی بھی صحیح ہو۔ اب لڑکے والے چاہتے ہیں کہ فلاں فلاں اداکارہ کی طرح لڑکی خوبصورت ہو۔

اگر لڑکا کالا ہے، جیسا بھی ہو مگر وہ امیر ہے تو ہی رشتہ کرتے ہیں۔ اب کوئی شرافت کو نہیں دیکھتا، ہر کوئی پیسہ دیکھتا ہے۔ اچھی بھلی خوبصورت لڑکی گھر پر بیٹھی ہے، لڑکے والے کہتے ہیں کہ یہ کوئی لڑکی ہے؟ میں کہتی ہوں کہ یہ تو میری بیٹیوں جیسی ہے۔

مسسز شوکت اگرچہ ان جیسے لوگوں کو بالکل پسند نہیں کرتیں مگر وہ اب بھی پُر امید ہیں کہ وہ ہر ایک بیٹی کو ایک محفوظ سسرال فراہم کرنے میں مدد کر سکتی ہیں۔

میں رشتہ کراتے وقت کہہ دیتی ہوں کہ لڑکے اور لڑکی والوں کو جانتی ہوں مگر جان پہچان اور تسلی آپ نے خود لینی ہے، اسی لیے تسلی دونوں فیملیز خود کرتی ہیں۔

ڈاکٹر، اینجینئیر، بڑا کاروبار تب ہی لڑکی کا رشتہ کریں گے، اسی طرح لڑکے والے بھی پڑھی لکھی اور ڈاکٹر لڑکی کو فوقیت دیتے ہیں۔

Larka Kala Ho But Ameer Ho

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Larka Kala Ho But Ameer Ho and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Larka Kala Ho But Ameer Ho to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   3257 Views   |   24 Oct 2022
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

لڑکا کالا ہو مگر امیر ہو ۔۔ 3 ہزار رشتے کرانے والی مسسز شوکت لڑکے اور لڑکی والوں کی ڈیمانڈ سُن کر حیران کیوں جاتی ہیں؟

لڑکا کالا ہو مگر امیر ہو ۔۔ 3 ہزار رشتے کرانے والی مسسز شوکت لڑکے اور لڑکی والوں کی ڈیمانڈ سُن کر حیران کیوں جاتی ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ لڑکا کالا ہو مگر امیر ہو ۔۔ 3 ہزار رشتے کرانے والی مسسز شوکت لڑکے اور لڑکی والوں کی ڈیمانڈ سُن کر حیران کیوں جاتی ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔