چمچ سے جھریاں اور چھائیاں کیسے دور کریں؟ جانیں چاپانی عورتوں کی جواں جلد کا راز جو بیوٹی پارلر میں نہیں چمچوں میں پوشیدہ ہے

آپ نے یقیناً غور کیا ہوگا کہ جاپانی خواتین کے چہرے پر جھریاں جلدی نہیں آتیں۔ اس کے لئے وہ کچھ ایسے ٹپس آزماتی ہیں جو ان کی نانی دادی کے زمانے سے چلے آرہے ہیں۔ ان ہی میں سے ایک ہے چمچوں کی مدد سے چہرے کا مساج۔ تو آئیے ہم بھی آپ کو اس کا طریقہ بتاتے ہیں

یہ 10 منٹ کا مساج آپ کے چہرے سے جھریاں اور چھائیاں کم کرنے کے ساتھ چہرے کے دوران خون کو بہتر کرے گا جس سے رنگت بھی کھل اٹھے گی۔ اس کے لئے آپ کوئی بھی موئسچرائزنگ کریم لے لیں یا زیتون کا تیل لے لیں۔ البتہ 2 چمچوں کو مساج سے پہلے کچھ گھنٹوں کے لئے فریزر میں ضرور رکھ دیں۔

سب سے پہلے صاف چہرے پر کریم یا زیتون کے تیل کے چند قطرے لگا کر چہرے کو مساج کے لئے تیار کریں۔ اب ٹھنڈے چمچ کے نچلے حصے سے ہونٹوں کے کنارے والی جگہ کو ہلکے ہاتھوں سے دبا کر اوپر کی جانب لے جائیں۔ یہ عمل کچھ دیر کریں۔

اسی طرح چہرے کے وہ حصے جہاں جھریاں ہیں انھیں ہلکے ہاتھوں سے دبا کر اوپر کرتی جائیں۔ مزید تکنیکس سیکھنے کے لئے دی گئی ویڈیو دیکھیں۔ یہ مساج کچھ دن کرنے سے واضح فرق آپ خود بھی محسوس کریں گی اور گھر والے بھی حیران رہ جائیں گے۔

10 Mins Spoon Face Massage For Reducing Wrinkles

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like 10 Mins Spoon Face Massage For Reducing Wrinkles and other health issues. Get detailed insights and practical tips for 10 Mins Spoon Face Massage For Reducing Wrinkles to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   3065 Views   |   29 Aug 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

چمچ سے جھریاں اور چھائیاں کیسے دور کریں؟ جانیں چاپانی عورتوں کی جواں جلد کا راز جو بیوٹی پارلر میں نہیں چمچوں میں پوشیدہ ہے

چمچ سے جھریاں اور چھائیاں کیسے دور کریں؟ جانیں چاپانی عورتوں کی جواں جلد کا راز جو بیوٹی پارلر میں نہیں چمچوں میں پوشیدہ ہے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ چمچ سے جھریاں اور چھائیاں کیسے دور کریں؟ جانیں چاپانی عورتوں کی جواں جلد کا راز جو بیوٹی پارلر میں نہیں چمچوں میں پوشیدہ ہے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔