خواتین و مرد بالوں کی نشونما اور چہرے کی خوبصورتی کے لئے مختلف پراڈکٹس استعمال کرتے ہیں، اور ان پراڈکٹس کو ہر روز یا ہر ہفتے استعمال کرنے کے لئے وقت اور قیمت بھی لگتی ہے۔
اس لئے آج ہم ایک ایسا آسان نسخہ لائے ہیں جس سے آپ صرف سرکے کے استعمال سے مختلف کام کر سکتے ہیں جس سے آپ کے بال بھی سنور جائیں گے اور خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا۔
خوبصورتی بڑھانے کے لئے سرکے کا استعمال:
• بالوں کی خشکی کے لیئے:
سفید سرکہ بالوں کی خشکی کو دور کرتا ہے، خشکی سے نجات کے لئے ایک کپ سیب کے سرکہ کو چوتھائی کپ پانی میں شامل کر کے کسی اسپرے بوتل میں ڈالیں اور پھر بالوں میں چھڑکاؤ کر لیں پھر پندرہ منٹ بعد بالوں کو دھو لیں۔
• داغ دھبوں کے لیئے:
سفید سرکہ ہائپرپگمنٹیشن، جِلد پر پڑنے والے سیاہ دھبوں کو دور کرنے میں مددگار ہوتا ہے اس کے لئے سرکے کو روئی میں لے کر چہرے پر لگائیں کچھ دنوں میں داغ دھبے دور ہو جائیں گے۔
• وزن میں کمی:
سیب کے سرکہ وزن کم کرنے کے لئے مفید ہے کیونکہ اس میں کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے اور میٹابولزم کو تیز کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے، اس کے لئے ایک گلاس پانی میں دو چمچ سیب کا سرکہ ڈال کر پینا چاہیئے یہ وزن وزن میں کمی کے ساتھ پیٹ کے مسائل بھی دور کر دے گا۔
• ایکنی کے لیئے:
ایکنی اور کیل مہاسے حسن خراب کرنے کا باعث ہوتے ہیں، اس سے نجات کے لئے بھی سرکے کا استعمال مفید ہے، سیب کے سرکے میں اینٹی فنگل اوراینٹی بیکٹیریل خصوصیات ہوتی ہیں جوکہ جِلد کے کھلے مساموں کو بند کرنے، جھائیاں دور کرنے اور بیکٹیریا، آئل اور دھول کو نکالنے میں مدد دیتا ہے، اس کے لئے بھی روئی کی مدد سے سرکے کو منہ پر لگائیں۔