بڑی الائچی چبائیں اور۔۔۔ جانیں اس کے 5 ایسے فائدے جو کرے آپ کی 5 بڑی مشکل آسان

کھانے میں بڑی الائچی کا استعمال ہر گھر میں ہوتا ہے مگر شاید آپ کو یہ نہیں معلوم کہ بڑی الائچی کے فوائد بھی بڑے ہیں۔ تو آج کے فوڈز سے جانیں بڑی الائچی کے زبردست فوائد اور استعمال کرنے کا آسان طریقہ۔

فائدہ کیوں؟

بڑی الائچی میں منرلز، کیلشئیم، کاپر، کاربن، فائبرز، پوٹاشئیم، مینگنیز، زنک، فاسفورس اور وٹامن سی پایا جاتا ہے جس کہ وجہ سے یہ ہمیں فائدہ پہنچاتی ہے۔

٭ بچوں کو بھوک نہ لگنا:

اگر بچوں کو بھوک نہیں لگتی تو ان بچوں کو بڑی الائچی سے بنے کھانے کھلائیں اور سب سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ بچے جو بھی جوس پینا پسند کرتے ہیں اس میں بڑی الائچی کا پاؤڈر ڈال کر مکس کر لیں اور آسانی سے بچوں کو پِلا دیں، لیجیئے بھوک بھی بحال ہو جائے گی۔

٭ منہ کے چھالے اور دانتوں کی تکلیف:

منہ میں چھالے اکثر لوگوں کو معدے کی گرمی کی وجہ سے ہوتے ہیں اور دانتوں کی تکلیف تو کسی کو بھی ہو جاتی ہے، اس لئے اگر آپ ایسے مسائل سے بچنا چاہتے ہیں تو بڑی الائچی کے چند دانے منہ میں رکھ کر چوسیں اس کا پانی پیئیں آپ کو بہت جلد فائدہ ہوگا۔

٭ قبض:

قبض کے مسئلے سے ہر دوسرا شخص پریشان ہے، اس لئے اب ایک چمچ دہی میں ایک بڑی الائچی کے دانوں کو مکس کریں اور کھا لیں، جب تک قبض کا مسئلہ حل نہیں ہوتا وقفے وقفے سے دن میں دو مرتبہ استعمال کریں، پیٹ کے تمام مسائل ختم ہو جائیں گے۔

٭ مدافعت:

بڑی الائچی قوتِ مدافعت کو بڑھانے کا کام کرتی ہے کیونکہ یہ اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی الرجی ہے اس کی وجہ سے یہ فائدہ دیتی ہے مختلف وائرل بیماریوں سے بچنے میں بھی اور کینسر جیسے جان لیوہ مرض کو کنٹرول کرنے کے لئے بھی۔ تو اب سے ضرور استعمال کریں۔

٭ دل کے لئے:

دل کے مسائل اب 30 سال کی عمر سے بھی کم عمر کے لوگوں میں بہت زیادہ بڑھ رہے ہیں، اس لئے خود کو ان بیماریوں سے بچانے کے لئے بڑی الائچی کے دانوں کو چبا کر کھائیں اور ایک گلاس نیم گرم پانی پی لیں۔ اس ٹپ سے دل کی صحت بھی اچھی ہو جائے گی اور بلڈ پریشر کے مسائل بھی نہیں ہوں گے ساتھ ہی ہارٹ اٹیک کے مسائل سے بھی بچ جائیں گے۔

٭ بال:

ایسے مرد حضرات جن کو گنج پن کا مسئلہ ہے وہ بڑی الائچی کو کسی بھی طرح استعمال کرلیں آپ کو فائدہ دے گی، اس کے علاوہ بڑی الائچی کے پاؤڈر کو املی کے پانی میں مکس کرکے بالوں میں ہفتے میں ایک مرتبہ ضرور لگائیں اور کولنجی کے تیل سے مالش کریں۔ بڑی الائچی میں بالوں کی نشوونما کو بڑھانے کے لئے ایسے فولیکل انزائمز ہوتے ہیں جو کہ بال اگانے اور ان کو مضبوط بنانے کا کام کرتے ہیں۔

Bari Elaichi Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Bari Elaichi Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bari Elaichi Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   30043 Views   |   25 Jun 2022
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

بڑی الائچی چبائیں اور۔۔۔ جانیں اس کے 5 ایسے فائدے جو کرے آپ کی 5 بڑی مشکل آسان

بڑی الائچی چبائیں اور۔۔۔ جانیں اس کے 5 ایسے فائدے جو کرے آپ کی 5 بڑی مشکل آسان ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بڑی الائچی چبائیں اور۔۔۔ جانیں اس کے 5 ایسے فائدے جو کرے آپ کی 5 بڑی مشکل آسان سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔