جوان شوہر اور بھائی انتقال کر گیا پھر بیٹے نے بچپن میں میری لیے مزدوری کی ۔۔ بڑے ہوٹل کی مالکن یہ عورت لنڈے کے کپڑے بیچ کر کیسے زندگی گزار رہی ہے؟

میرے بچے نے مجھے مزدوری کرتے دیکھا تو پڑھائی چھوڑ کر محنت مزدوری کرنے لگا ، یہ وہ الفاظ ہیں ایک مجبور ماں کے جس کا نام ہے کنیز فاطمہ ہے اس وقت پنجاب کے ایک پوش علاقے میں لنڈے کے کپڑے فروخت کرتی ہے، سردی و گرمی دونوں موسموں میں بچوں کا روزگار کمانے گھر سے نکلتی ہے۔

کنیز کہتی ہیں کہ زندگی میں سب سے مشکل وقت اس دن آیا جب میں نے اپنے بچے کے اسکول کے آگے ریڑھی لگائی تو وہ مجھے دیکھ کر اسکول سے ہی بھاگ گیا۔

پریشانی کے عالم میں میں گھر گئی تو اسے وجہ پوچھی تو کہنے لگا کہ ماں بے شک میں چھوٹا ہوں اور ابھی پانچویں کلاس میں پڑھتا ہوں پر میرا ضمیر گوارا نہیں کرتا کہ آپ ایسے کام کرو۔

بس آج کے بعد آپ گھر بیٹھو اور ماں کماؤں گا، نہیں کرنی پڑھائی مجھے کیونکہ مجھے تیری عزت پیاری ہے ۔ چھوٹے سے بیٹے کی اس بات پر خوش بھی ہوئی اور رو بھی گئی کہ وقت نے ہمیں کہاں لا کھڑا کیا ہے۔

ورنہ ایک وقت تھا کہ میرے والد اور والدہ دونوں مل کر ہوٹل چلایا کرتے تھے، شروعات میں ہم غریب تھے مگر والدین تربیت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی یہی وجہ ہے کہ جب شوہر کا انتقال ہوا تو میں جوانی میں بیوہ ہو گئی، بھائی نے بہت کہا کہ تم ہمارے ساتھ رہو اب مگر میں نے ان سے کہا کہ اب اپنے بچوں کے سہارے زندگی گزاروں گی۔

مزید یہ کہ مجھے وہ وقت نہیں بھولتا جب میرا جونا شوہر دنیا سے چلا گیا اور آج تک اس نے مجھے باہر نہیں نکلنے دیا تھا، محنت مزدوری کی پر میرے ہر خواب پورے کیے۔ انہی سب باتوں نے میری ہمت بڑھائی پہلے چاٹ کی ریڑھی لگاتی تھی پر اب یہ لنڈے کے استعمال شدہ کپڑے فروخت کرتی ہوں اور تو اور میرے اب 2 بیٹے جوان ہیں جو کام کرتے ہیں۔

مجھ کو بھی یوں سڑکوں پر کام سے منع کرتے ہیں پر میں چاہتی ہوں کہ ان کا سہارا بنوں ، امیری ،غریبی سب دیکھی تو بس یہی بات سمجھ آئی کہ اس دنیا میں اپنا خون اپنا ہی ہوتا ہے۔ اس بات کرنے کی وجہ بھی یہ ہے کہ جب بچپن میں میرا بیٹا میری خاطر اپنے ننھے ہاتھوں سے پہلے دن ہی 300 روپے کما کر گھر لایا یہی نہیں آج تک مجھے کوئی تکلیف ہوتی ہے تو وہ چیخ اٹھتا ہے۔

اس کے علاوہ یہ باہمت اور محنت کو عزمت سمجھنے والی خاتون کہتی ہیں کہ مجھے زندگی میں بہت درد ملے جیسا کہ شوہر، 2 بھائی، والد اور والدہ چلے گئے تو مجھ آئی کہ دنیا میں کمانا کتنا مشکل ہے۔

آخر میں بس یہی کہنا چا ہوں گی کہ میرا مشکل حالات میں ساتھ صرف میرے ایک بھائی اور بیٹے وقار نے دیا جس پر میں اللہ پاک کی بہت شکرگزار ہوں۔

Jawan Shohar Aur Bhai Inteqal Kar Gaya

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Jawan Shohar Aur Bhai Inteqal Kar Gaya and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Jawan Shohar Aur Bhai Inteqal Kar Gaya to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Faiq  |   In News  |   0 Comments   |   2727 Views   |   12 Oct 2022
About the Author:

Faiq is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Faiq is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

جوان شوہر اور بھائی انتقال کر گیا پھر بیٹے نے بچپن میں میری لیے مزدوری کی ۔۔ بڑے ہوٹل کی مالکن یہ عورت لنڈے کے کپڑے بیچ کر کیسے زندگی گزار رہی ہے؟

جوان شوہر اور بھائی انتقال کر گیا پھر بیٹے نے بچپن میں میری لیے مزدوری کی ۔۔ بڑے ہوٹل کی مالکن یہ عورت لنڈے کے کپڑے بیچ کر کیسے زندگی گزار رہی ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جوان شوہر اور بھائی انتقال کر گیا پھر بیٹے نے بچپن میں میری لیے مزدوری کی ۔۔ بڑے ہوٹل کی مالکن یہ عورت لنڈے کے کپڑے بیچ کر کیسے زندگی گزار رہی ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔