Indian Woman Ends Life Over Dowry Harassment
ایک دل دہلا دینے والا نوٹ۔ آنکھیں نم کر دینے والے الفاظ۔ اور پھر… خاموشی۔
تامل ناڈو کی 27 سالہ ریدھیانا کی کہانی صرف ایک ذاتی المیہ نہیں، بلکہ جہیز کے لالچی نظام پر ایک زوردار طمانچہ ہے، جو آج بھی بیٹیوں کو نگل رہا ہے — چاہے وہ کسی امیر خاندان کی ہوں یا غریب کی۔
"میں روزانہ مر رہی ہوں۔۔۔"
شادی کو صرف دو مہینے گزرے تھے، لیکن ریدھیانا کے اندر کی چیخیں سب کچھ بیان کر رہی تھیں۔ سب اداکاری کر رہے ہیں… اور میں اندر سے خالی ہو چکی ہوں — اس کے آخری الفاظ تھے۔ وہ زندگی سے بیزار ہو چکی تھی۔ ایک طرف شوہر کا جسمانی تشدد، دوسری طرف سسرال والوں کا جہیز کے لیے مسلسل دباؤ۔
یہاں تک کہ اس نے کہنا شروع کر دیا، "میں باقی زندگی بوجھ بن کر نہیں گزار سکتی… سب ختم ہو چکا ہے، میں جا رہی ہوں۔"
ڈھائی کروڑ کی شادی، پھر بھی عزت نہ ملی:
ریدھیانا کے والد انادورائی تروپور کے کامیاب بزنس مین تھے۔ بیٹی کی شادی پر 2.5 کروڑ روپے خرچ کیے۔ 800 گرام سونا، 70 لاکھ کی ولوا کار اور وعدہ کیا 200 تولے مزید سونے کا۔
مگر صرف 10 دن بعد ہی وہی سسرال اس کا دشمن بن گیا۔ گھنٹوں کھڑا رکھنا، بات بات پر سزا دینا، اور شوہر کی مارپیٹ… سب کچھ "اور" جہیز کی بھوک کی بھینٹ چڑھتا گیا۔
مندر کا بہانہ، آخری سفر:
29 جون 2025 کو ریدھیانا نے کہا کہ وہ مندر جا رہی ہے۔ مگر راستے میں زہریلا مواد خریدا اور ایک ویران مقام پر اپنی جان لے لی۔ جب گاڑی دیر تک وہیں کھڑی رہی، تو مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے کار کے اندر ریدھیانا کی لاش برآمد کی — منہ سے زہر کے آثار صاف نظر آ رہے تھے۔
سات آڈیو میسجز… اور سچ سامنے آ گیا:
مرنے سے پہلے، ریدھیانا نے اپنے والد کو 7 درد بھری وائس نوٹس بھیجیں، جن میں اس نے شوہر، ساس، اور سسر کو اپنی موت کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ بتایا کہ اسے مسلسل ڈرایا جا رہا تھا کہ اگر کسی کو سچ بتایا تو شوہر خودکشی کر لے گا۔
یہ صرف کہانی نہیں… یہ سوال ہے:
اتنی مہنگی شادی، اتنا "شان دار" جہیز… پھر بھی عزت، سکون، اور تحفظ نہیں؟
ریدھیانا کی موت ہمیں یہ سوچنے پر مجبور کرتی ہے کہ کیا ہماری بیٹیوں کی قیمت صرف سونے کے تولوں میں ہے؟
کیا "برداشت کرو" کہنے والے کبھی ان دلوں کی آواز سنیں گے جو روز ٹوٹتے ہیں؟
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Indian Woman Ends Life Over Dowry Harassment and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Indian Woman Ends Life Over Dowry Harassment to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.