اگر آپ بھی لنڈے کے کپڑے پہنتے ہیں تو جان لیں کہ انگریز اتنے مہنگے کپڑے کیوں پھینک دیتے ہیں؟

پاکستان میں مقیم لوگوں کی اکثریت لنڈے بازاروں کا رُخ کرتی ہے اور وہاں سے خریدے گئے کپڑے، جوتے اور دیگر اشیاء کا استعمال کرتی ہے جس میں کوئی مزاحقہ نہیں کیونکہ مہنگائی عروج پر ہے اور ہر کوئی اتنی استطاعت نہیں رکھتا کہ وہ پائیدار چیزوں کا استعمال کرسکے بہرحال ان تمام چیزوں کے حصول کے لئے لنڈے بازار کسی نعمت سے کم نہیں ہیں۔
لیکن کبھی آپ نے سوچا ہے کہ ان لنڈے بازاروں میں موجود انگریزوں کے استعمال شدہ مہنگے کپڑے وہ کیوں پھینک دیتے ہیں؟ آخر انگریز اپنے خریدے ہوئے اتنے قیمتی کپڑے کیوں پھینک دیتے ہیں؟

وجہ:

۰ انگریز اپنے پہنے ہوئے کپڑے اس لئے پھینک دیتے ہیں کیونکہ ترقی یافتہ ممالک جیسے امریکہ، برطانیہ، سوئیڈن، آسٹریلیا وغیرہ میں نت نئے فیشن جلد از جلد متعارف ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ڈیزائن جلدی ہی پُرانے ہو جاتے ہیں تو استطاعت رکھنے والے انگریز ان کپڑوں کو ایسے اداروں کو فری میں دے دیتے ہیں جو کسی غریب کے پہننے میں کام آ جائیں یا شیلٹر ہوم میں دیتے ہیں۔ مگر کروڑوں کی تعداد میں جمع ہونے والے کپڑوں کو یہ شیلٹر ہوم انتظامیہ سیکنڈ ہینڈ اشیاء کی مارکیٹ میں بیچ دیتے ہیں جس سے وہ بھی پیسہ کماتے ہیں اور وہ لوگ جو کہ بحری جہازوں کے ذریعے ان کپڑوں اور استعمال شدہ چیزوں کو دوسرے ممالک بھیجتے ہیں وہ بھی پیسہ کماتے ہیں۔

By Naveed  |   In News  |   0 Comments   |   5198 Views   |   11 Jan 2022
Related Recipes
Reviews & Comments