مرنے میں دو دن رہ گئے اور باتیں سنو! بشریٰ انصاری کا جاوید اختر کو پاکستان کے خلاف زہر اگلنے پر دو ٹوک جواب

Bushra Ansari Solid Reply to Javed Akhtar

سینئر اداکارہ، لکھاری، گلوکارہ اور سماجی کارکن بشریٰ انصاری اس وقت یورپ کے دورے پر ہیں جہاں وہ مختلف فنڈ ریزنگ ایونٹس میں شرکت کر رہی ہیں۔ تاہم حال ہی میں ایک موقع پر انہوں نے بھارتی مصنف جاوید اختر کو آڑے ہاتھوں لے لیا جو بھارت کے ایک مبینہ فالس فلیگ آپریشن کے بعد پاکستان کے خلاف زہر اگلتے دکھائی دیے۔

بشریٰ نے سخت لہجے میں کہا، کیا تماشا لگا رکھا ہے بھارت نے؟ پہلے اپنے گھریلو مسائل پر نظر ڈالیں۔ جو پاکستانی خواتین بھارتی مردوں سے شادی کر کے چالیس سال سے وہاں مقیم ہیں، انہیں اب نکالا جا رہا ہے۔ پہلے ویزے دیے ہی کیوں تھے؟

انہوں نے جاوید اختر پر براہِ راست تنقید کرتے ہوئے کہا، آپ جیسے 'ادیب' بھارت میں کرائے کا مکان بھی مشکل سے حاصل کر سکے، اور اب پاکستان پر بھاشن دیتے پھر رہے ہیں؟ اللہ پر یقین نہیں، مگر اسلام اور پاکستان کے خلاف باتیں کرنے کا شوق ہے۔ کچھ تو عمر کا لحاظ کریں دو دن رہ گئے ہیں مرنے میں اور باتیں دیکھیں اپنی۔ کم از کم نصیرالدین شاہ جیسا وقار ہی اپنا لیں، جو خاموش رہنا بہتر سمجھتے ہیں۔

مزید طنز کرتے ہوئے کہا، ارنب گوسوامی تو اینکر نہیں، ایک چلتا پھرتا ہنگامہ ہے۔ اور وہ ریٹائرڈ میجر؟ جو ہر وقت پاکستان دشمنی میں مبتلا رہتا ہے؟ وہ تو بالکل فضول باتیں کرتا ہے۔

لیکن بشریٰ انصاری نے واضح کیا کہ وہ عوام سے نہیں بلکہ خاص ذہنیت رکھنے والے لوگوں سے شکوہ کر رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا، یقین کریں، میں نے یہاں ایک بھارتی لڑکی سے ملاقات کی، وہ بہت محبت کرنے والی تھی۔ مسئلہ عوام کا نہیں، حکومتوں اور ایسے زہریلے دماغوں کا ہے۔ لوگ تو آج بھی محبت کے متلاشی ہیں، بس نفرتوں کی دیواریں اٹھا دی گئی ہیں۔

Bushra Ansari Solid Reply To Javed Akhtar

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Bushra Ansari Solid Reply To Javed Akhtar and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bushra Ansari Solid Reply To Javed Akhtar to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   54 Views   |   06 May 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 06 May 2025)

مرنے میں دو دن رہ گئے اور باتیں سنو! بشریٰ انصاری کا جاوید اختر کو پاکستان کے خلاف زہر اگلنے پر دو ٹوک جواب

مرنے میں دو دن رہ گئے اور باتیں سنو! بشریٰ انصاری کا جاوید اختر کو پاکستان کے خلاف زہر اگلنے پر دو ٹوک جواب ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مرنے میں دو دن رہ گئے اور باتیں سنو! بشریٰ انصاری کا جاوید اختر کو پاکستان کے خلاف زہر اگلنے پر دو ٹوک جواب سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔