خون صاف بھی کرے اور بینائی کو بھی تقویت بخشے، گل منڈی ۔۔ ایک ایسا پھول جو کسی مسیحا سے کم نہیں

پھول جہاں ہمیں رنگ برنگی خوبصورتی سے لبھاتے ہیں وہیں اپنی خوشبو سے بھی ہمیں محضوض کرتے ہیں مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ کچھ پھول ایسے بھی ہیں جن کو کھا کر ہم اپنی نظروں کو عقاب جیسا تیز بھی بنا سکتے ہیں اور ساتھ خون کی صفائی کی جا سکتی ہے۔
ہم بات کر رہے ہیں گل منڈی کے بارے میں جو کہ ایک مشہور جڑی بوٹی ہے، اس کا پودا زمین پر پھیلا ہوا ہوتا ہے،جب کہ پتّے ،پودینے کے پتّوں کی طرح، مگر ذرا چھوٹے اور رُواں دار اور پھول سبز گلابی مائل اور گول ہوتے ہیں۔
اس جڑی بوٹی کے پھولوں کو خون کی صفائی کے لئے دوائی کے طور پر استعمال کرنے کے علاہ بھی اور بہت سے فوائد حاصل کرنے کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے، آیئے اس خوبصورت اور قدرتی علاج سے بھرپور جڑی بوٹی کے بارے میں آپ کو تفصیل سے بتاتے ہیں۔

گل منڈی کے حیرت انگیز فوائد

گل منڈی جامنی گلابی رنگوں والے پھول ہے جن کو بعض علاقوں میں گھنڈی بھی کہا جاتا ہے، اس کے فوائد درج ذیل ہیں۔ • دماغی صحت کے لئے مفید

گل منڈی عقل میں اضافہ کرتی ہے، دماغی صلاحیتوں کو بڑھاتی ہے، دماغ ی صحت اور حافظے کے لیے تقویت بخش ہے اس کے استعمال سے آپ کا حافظہ تیز ہوگا اور آپ بھرپور دماغی صحت حاصل کر سکیں گے۔

• آشوبِ چشم

گل منڈی کا ایک بڑا فائدہ یہ ہے کہ اگر اس کا ایک پھول صُبح نہار منہ (بغیر چبائے) نگل لیا جائے، تو ایک سال تک آشوبِ چشم (آنکھوں کی بیماری) سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔
اس سفوف کا ایک چائے کا چمچ روزانہ صُبح دودھ کے ساتھ استعمال کریں، یہ نسخہ صرف آشوبِ چشم ہی سے محفوظ رکھنے کے لیے اکسیر نہیں، بلکہ بصارت بہتر کرنے میں بھی مؤثر ثابت ہوتا ہے۔

• خارش اور داد میں مفید

گل منڈی میں اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی ایکنی خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں، گل منڈی کا استعمال پھوڑے، پھنسیوں، خارش، داد، چنبل سے نجات دلاتا ہے اور اس قسم کی جلد کی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔
اس کے لئے گل منڈی کا عرق صُبح و شام آدھا آدھا کپ پیا جائے، تو جلد افاقہ ہوتا ہے اور اگر اس میں دو چائے کے چمچ شربتِ عنّاب بھی شامل کرکے پئیں، تو تیزی سے فوائد سامنے آتے ہیں۔
کئی قسم کے طبّی مسائل سے نجات کے لئے بطورِ دوا گل منڈی کو آدھےگلاس پانی میں دس عدد پھول ملا کر صُبح نہار منہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

Gul Mandi Benefits In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Gul Mandi Benefits In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Gul Mandi Benefits In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4166 Views   |   24 Dec 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

خون صاف بھی کرے اور بینائی کو بھی تقویت بخشے، گل منڈی ۔۔ ایک ایسا پھول جو کسی مسیحا سے کم نہیں

خون صاف بھی کرے اور بینائی کو بھی تقویت بخشے، گل منڈی ۔۔ ایک ایسا پھول جو کسی مسیحا سے کم نہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ خون صاف بھی کرے اور بینائی کو بھی تقویت بخشے، گل منڈی ۔۔ ایک ایسا پھول جو کسی مسیحا سے کم نہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔