وہ خود کو بڑی حسین سمجھتی ہے.. ابھیشیک کے ساتھ کام کرنے پر سلمان نے ایشوریا کو کیا کچھ کہا تھا؟ سینئر اداکارہ کا انکشاف

Himani Shivpuri Shares Incident Of Salman Khan And Aishwarya Rai Affair

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ ہیمانی شیوپوری نے حالیہ انٹرویو میں ماضی کے وہ لمحے بیان کیے جنہیں سن کر پرانے فلمی دن ایک دم تازہ ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح سلمان خان اور ایشوریا رائے کی دوستی کے زمانے میں ایک واقعہ پیش آیا، جب سلمان غصے سے بھرے ہوئے تھے اور انہوں نے ایشوریا کے بارے میں حیران کن جملہ کہا۔

ہیمانی کے مطابق، یہ وہ وقت تھا جب فلم 'ہم دل دے چکے صنم' کے بعد سلمان اور ایشوریا کی محبت ہر اخبار اور رسالے کی زینت بنی ہوئی تھی۔ حیدرآباد میں فلم 'ہمارا دل آپ کے پاس ہے' کی شوٹنگ کے دوران دونوں کا رشتہ عروج پر تھا۔

ہیمانی بتاتی ہیں، سلمان اکثر شوٹنگ کے بعد رات گئے آتے اور صبح لوٹ جاتے۔ ایشوریا نہ صرف خوبصورت بلکہ نہایت باوقار اور پڑھی لکھی خاتون تھیں۔ ہم گھنٹوں باتیں کرتے، اور کئی راز ایسے تھے جو میں کبھی بیان نہیں کر سکتی۔

اسی دور کی ایک شام ہیمانی فلم سٹی کے سیٹ پر موجود تھیں۔ ایشوریا ابھیشیک بچن کے ساتھ ایک نئی فلم کی شوٹنگ کر رہی تھیں کہ اچانک سلمان خان وہاں پہنچے۔ وہ خاصے برہم دکھائی دے رہے تھے۔ ہیمانی یاد کرتی ہیں، سلمان میرے پاس آئے اور تیز لہجے میں کہنے لگے: یہ سب کیا ہے؟ ایشوریا کو سمجھائیں، وہ اپنے آپ کو بہت حسین سمجھتی ہے، وحیدہ رحمٰن کی سادگی دیکھیں۔

ہیمانی نے مسکراتے ہوئے انہیں ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی اور کہا، سلمان، پرسکون ہو جائیں، یہ وقت ناراضگی کا نہیں۔

ہیمانی نے مزید بتایا کہ، وہ ایشوریا کے ساتھ کئی فلموں میں کام کر چکی ہیں، جن میں آ اب لوٹ چلیں اور امراؤ جان شامل ہیں۔ ان کے بقول، ایشوریا شہرت سے پہلے بھی دلکش اور نیک دل انسان تھیں۔ ان کی اصل خوبصورتی ان کے کردار میں چھپی ہے۔

یاد رہے کہ سلمان خان اور ایشوریا رائے کی محبت کی کہانی 1999ء میں شروع ہوئی اور 2002ء میں ختم ہوئی۔ اس کے بعد ایشوریا نے 2007ء میں ابھیشیک بچن کے ساتھ شادی کی اور آج وہ ایک بیٹی کی ماں ہیں۔

یہ قصہ صرف پرانی فلمی یاد نہیں بلکہ بالی ووڈ کے سنہری دنوں کی ایک دلچسپ جھلک ہے، جہاں محبت، شہرت اور جذبات سب ایک ساتھ جلوہ گر تھے۔

Himani Shivpuri Shares Incident Of Salman Khan And Aishwarya Rai Affair

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Himani Shivpuri Shares Incident Of Salman Khan And Aishwarya Rai Affair and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Himani Shivpuri Shares Incident Of Salman Khan And Aishwarya Rai Affair to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   86 Views   |   19 Sep 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 19 September 2025)

وہ خود کو بڑی حسین سمجھتی ہے.. ابھیشیک کے ساتھ کام کرنے پر سلمان نے ایشوریا کو کیا کچھ کہا تھا؟ سینئر اداکارہ کا انکشاف

وہ خود کو بڑی حسین سمجھتی ہے.. ابھیشیک کے ساتھ کام کرنے پر سلمان نے ایشوریا کو کیا کچھ کہا تھا؟ سینئر اداکارہ کا انکشاف ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ وہ خود کو بڑی حسین سمجھتی ہے.. ابھیشیک کے ساتھ کام کرنے پر سلمان نے ایشوریا کو کیا کچھ کہا تھا؟ سینئر اداکارہ کا انکشاف سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔

Get Alerts