سسرال والے چاہتے ہیں کہ جائیداد بیچ دوں اور.. خود سے 10 برس چھوٹے مرد سے شادی کرنے والی ارمیلا ان طلاق کیوں لے رہی ہیں؟

90 کی دہائی کی بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ارمیلا ماٹونڈکر نے شوہر محسن اختر میر سے طلاق کا مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سینئر اداکارہ ارمیلا ماٹونڈکر نے اپنے شوہر محسن اختر میر سے علیحدگی کے لیے عدالت میں کیس فائل کیا ہے۔ دونوں کی شادی آٹھ سال پہلے ہوئی تھی۔

اگرچہ دونوں کی علیحدگی کی وجوہات تاحال واضح نہیں ہو سکیں، لیکن یہ بات سامنے آئی ہے کہ 50 سالہ ارمیلا نے محسن اختر سے طلاق لینے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے اور عدالت میں درخواست بھی جمع کروا دی ہے۔ بھارتی میڈیا زرائع کے مطابق طلاق کا فیصلہ باہمی نہیں ہے البتہ دونوں کی عمروں کا فرق علیحدگی کی وجہ ہوسکتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ خبریں بھی گردش کررہی ہیں کہ محسن اور ان کا خاندان ارمیلا کو جائیداد بیچ کر کاروبار میں پیسے لگانے کے لئے دباؤ ڈال رہے تھے جبکہ ارمیلا پر تشدد بھی کیا جاتا رہا ہے۔

واضح رہے کہ دونوں کی شادی 4 فروری 2016 کو ہوئی تھی، اور اس بین المذاہب رشتے نے کافی لوگوں کو حیران کر دیا تھا۔ خاص طور پر اس بات پر بھی کافی بحث ہوئی تھی کہ محسن، ارمیلا سے دس سال چھوٹے ہیں۔

ارمیلا کی زندگی ہمیشہ لوگوں کے سامنے رہی ہے، لیکن محسن اختر کے بارے میں زیادہ معلومات دستیاب نہیں ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ محسن ایک بزنس مین اور ماڈل ہیں۔ ان دونوں کی پہلی ملاقات 2014 میں ڈیزائنر منیش ملہوترا کی بھتیجی کی شادی کے دوران ہوئی تھی۔

Urmila Divorce Reasons

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Urmila Divorce Reasons and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Urmila Divorce Reasons to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   5468 Views   |   26 Sep 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

سسرال والے چاہتے ہیں کہ جائیداد بیچ دوں اور.. خود سے 10 برس چھوٹے مرد سے شادی کرنے والی ارمیلا ان طلاق کیوں لے رہی ہیں؟

سسرال والے چاہتے ہیں کہ جائیداد بیچ دوں اور.. خود سے 10 برس چھوٹے مرد سے شادی کرنے والی ارمیلا ان طلاق کیوں لے رہی ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سسرال والے چاہتے ہیں کہ جائیداد بیچ دوں اور.. خود سے 10 برس چھوٹے مرد سے شادی کرنے والی ارمیلا ان طلاق کیوں لے رہی ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔