گھر چلانے کے لئے کھانا پکا کر بھی بیچنا پڑا لیکن۔۔ شوبز شخصیات جنھوں نے کئی سال بعد اپنی آخر کار اپنی طلاق کی وجہ بتا ہی دی

عام طور پر سلیبریٹیز اپنی شادی اور طلاق کی خبروں کو فوراً ہی عوام کے سامنے لے آتے ہیں لیکن کچھ سیلیبریٹیز اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کرنا پسند نہیں کرتے البتہ کافی سال گزر جانے کے بعد اپنی طلاق کی وجوہات سامنے ہیں تا کہ لوگوں کو زندگی کے اتار چڑھاؤ سے آگاہ کیا جاسکے

1- صنم سعید

صنم سعید اداکاری کے علاوہ اپنی صاف گوئی کے لئے بھی کافی مشہور ہیں۔ طلاق کے کچھ سال بعد ایک انٹرویو میں اس حوالے سے بات کرتے ہوئے صنم نے اپنی طلاق کا الزام اپنے شوہر کو نہیں دیا بلکہ خود یہ ذمہ داری قبول کی اور کہا کہ “ میری والدہ بیمار تھیں اور مجھے اپنی زندگی کا تھوڑا سا بھی وقت کسی کو نہیں دینا تھا میں صرف اپنی والدہ کو ہی اپنا وقت دینا چاہتی تھی۔ میں جانتی ہوں یہ ایک عجیب سی بات ہے لیکن میں نہیں چاہتی تھی کہ میرے سابق شوہر صرف میری وجہ سے تنہا رہیں اس لئے میں نے ان سے طلاق لے لی اور خود کام اور اپنی والدہ پر توجہ دی“

2- عفان وحید

عفان وحید نے اپنی طلاق کے بارے میں یہ کہا کہ وہ ایک برا تجربہ تھا اور طلاق کے بعد وہ کئی دنوں تک روتے رہے اور ماضی کو بھلانا ان کے لئے آسان نہیں تھا۔ عفان نے کہا کہ “ایسا ضروری نہیں ہوتا کہ دونوں میں سے ایک ساتھی برا ہو تبھی طلاق ہو۔ اکثر دونوں اچھے ہوتے ہیں لیکن پھر بھی طلاق ہوجاتی ہے ایسا ہی میرے ساتھ بھی ہوا اور پھر ہم دونوں نے باہمی رضامندی سے طلاق کا فیصلہ کیا“

3- کومل رضوی

کومل رضوی اپنی شہرت کی بلندی پر ٹیلیویژن سے غائب ہوگئیں اور پھر کچھ سال بعد واپس آکر سب کو حیران کردیا۔ کچھ عرصہ پہلے ہی کومل نے ایک انٹرویو کے دوران اپنی شادی اور طلاق کے بدترین تجربے کے بارے میں بتایا۔ کومل نے کہا کہ “میرے شوہر نے پہلی بار مجھے سوڈا بوتل سے مارا اور مجھے دھکا دیا۔ میرے پاس پیسے نہیں ہوتے تھے میں نے کھانا پکانا سیکھا اور کھانا پکا کر اور بیچ کر گزربسر کرتی تھی“

4- فیصل قریشی

فیصل قریشی موجودہ شادی سے قبل بھی دو شادیاں کر چکے ہیں جن کا اختتام طلاق کی صورت میں ہوا۔ فیصل یوں تو اپنی طلاق اور شادی کے حوالے سے زیادہ بات نہیں کرتے البتہ ایک بار انھوں نے بتایا کہ ان کی پہلی شادی بہت کم عمر میں ہوئی جو کہ نادانی کا دور تھا۔

Ghar Chalane Ke Liye Kia Kuch Karna Para

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Ghar Chalane Ke Liye Kia Kuch Karna Para and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ghar Chalane Ke Liye Kia Kuch Karna Para to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   3973 Views   |   03 Oct 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

گھر چلانے کے لئے کھانا پکا کر بھی بیچنا پڑا لیکن۔۔ شوبز شخصیات جنھوں نے کئی سال بعد اپنی آخر کار اپنی طلاق کی وجہ بتا ہی دی

گھر چلانے کے لئے کھانا پکا کر بھی بیچنا پڑا لیکن۔۔ شوبز شخصیات جنھوں نے کئی سال بعد اپنی آخر کار اپنی طلاق کی وجہ بتا ہی دی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گھر چلانے کے لئے کھانا پکا کر بھی بیچنا پڑا لیکن۔۔ شوبز شخصیات جنھوں نے کئی سال بعد اپنی آخر کار اپنی طلاق کی وجہ بتا ہی دی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔