کیا آپ کے کان میں انفیکشن ہو گیا ہے؟ جانیئے کان کا انفکشن دور کرنے کے چند آسان گھریلو نسخے جو دیں آپ کو کان کے درد سے نجات

کان میں انفیکشن ایک انتہائی تکلیف دہ مرض ہے، بڑوں کے مقابلے بچوں میں کان میں انفیکشن زیادہ رپورٹ ہوتے ہیں لیکن کسی بھی عمر کے افراد اس کا شکار ہو سکتے ہیں، کان کے انفیکشن کی مختلف وجوہات ہیں جن میں وائرل یا بیکٹیریل انفیکشن، موم کا بڑھنا، نمی بڑھنا، الرجی شامل ہیں۔
لیکن اگر آپ کو کان میں انفیکشن یا درد ہے تو ڈاکٹر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں اس کے لئے گھریلو علاج کی ایک لمبی لسٹ موجود ہے جنہیں اپنا کر آپ گھر بیٹھے کان کے انفیکشن سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔
آیئے آپ کو بتاتے ہیں کہ وہ کون سے گھریلو نسخے ہیں جن کے استعمال سے آپ اس تکلیف دہ مرض سے نجات پاسکتے ہیں۔

کان کے انفیکشن سے نجات کے لئے گھریلو نسخے

• لہسن کا تیل

دونوں کانوں میں 2 سے 3 عدد لہسن کا تیل ڈال کر چھوڑ دیں پھر کچھ دیر بعد روئی سے کان کو بند کر لیں ایک سے 2 دن اس تیل کے استعمال سے درد میں کمی آئے گی اور انفیکشن کم ہوگا۔

• ہائیڈروجن پیراکسائیڈ

نیم گرم پانی میں 1/3 ہائیڈروجن پیراکسائیڈ ڈال کر اسے کسی ڈراپر کی مدد سے کان میں ڈالیں اور دونوں کان کی جانب یہ ڈراپ ڈال کر 15 منٹ لیٹے رہیں اسے صاف کر لیں اس سے کان میں موجود جراثیم کا خاتمہ ہوگا اور کان صاف ہو جائے گا۔

• ٹی ٹری آئل اور زیتون کا تیل

متوازن مقدار میں ٹی ٹری آئل اور زیتون کا تیل شامل کریں اسے مکس کریں اور خالی ڈراپر میں ڈال لیں اب اس تیل کے 2 سے 3 قطرے دونوں کانوں میں ٹپکائیں اور روئی لگا لیں اس سے بھی درد میں کمی آئے گی اور انفیکشن دور ہوگا۔

• بچے کے کان میں درد

اگر دودھ پیتے بچے کے کان میں درد ہو تو آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ اس کے کان میں ماں کا دودھ ڈالنے سے کان کا درد اور انفیکشن ٹھیک ہو سکتا ہے جی ہاں! بس ایک سے دو قطرے ماں کا دودھ بچے کے کان میں دن میں 2 سے 3 مرتبہ ڈالیں اور پھر دیکھیں اس کا کمال۔

• سیب کا سرکہ

سیب کا سرکہ انفیکشن ختم کرنے اور جراثیموں کا خاتمہ کرنے کے لئے بےحد مفید ہے، ایک ڈراپر میں برابر مقدار میں پانی اور سیب کا سرکہ ملائیں اور اسے اچھی طرح ہلا کر کان میں ڈال لیں، دونوں کانوں میں 15 منٹ تک ڈال کر رکھیں اور پھر روئی کی مدد سے کان صاف کریں درد اور انفیکشن حیرت انگیز طور پر ختم ہو جائے گا۔

Kaan Main Infection Ka Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Kaan Main Infection Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kaan Main Infection Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4472 Views   |   24 Dec 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

کیا آپ کے کان میں انفیکشن ہو گیا ہے؟ جانیئے کان کا انفکشن دور کرنے کے چند آسان گھریلو نسخے جو دیں آپ کو کان کے درد سے نجات

کیا آپ کے کان میں انفیکشن ہو گیا ہے؟ جانیئے کان کا انفکشن دور کرنے کے چند آسان گھریلو نسخے جو دیں آپ کو کان کے درد سے نجات ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ کے کان میں انفیکشن ہو گیا ہے؟ جانیئے کان کا انفکشن دور کرنے کے چند آسان گھریلو نسخے جو دیں آپ کو کان کے درد سے نجات سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔