خود کا ہوش نہیں مگر نومولود کی فکر رہتی ہے ۔۔ ذہنی معذور ماں، جس کی ممتا نے سب کو رُلا دیا، دیکھیے

معزور افراد کے ساتھ ہر کوئی اچھا سلوک کرتا ہے کیونکہ ایسے لوگ خود بھی لوگوں کے ساتھ اچھے ہوتے ہیں، لیکن اسی دنیا میں جہاں انسان ہیں وہیں انسان کے بھیس میں درندے بھی موجود ہیں۔

ونزویلا میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے جس نے انسان پر بھروسہ کرنے والوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا ہے، ساتھ ہی معزور افراد کے لیے بھی مشکل کھڑی کر دی ہے۔

ونزویلا سے تعلق رکھنے والی ماریہ ایلیجندرا ذہنی معزور لڑکی ہیں جو کہ دیکھ تو سب کچھ سکتی ہیں، محسوس بھی کر سکتی ہیں مگر کچھ بول نہیں سکتی ہیں جبکہ ذہنی معزوری کی وجہ سے وہ درندے کا شکار ہو گئیں۔

ماریہ کے والدین اس وقت مزید تکلیف میں مبتلا ہو گئے جب انہیں بیٹی سے متعلق اس بات کا انکشاف ہوا کہ بیٹی 5 ماہ کی حاملہ ہے، والدین ماریہ کی حالت پر ویسے ہی تکلیف میں تھے مگر اس خبر نے انہیں صدمے سے دوچار کر دیا، والدین نہیں جانتے کہ ماریہ کے ساتھ زیادتی کس نے کی، جبکہ مجرم نے ماریہ کی ذہنی بیماری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے درندگی کی۔

اگرچہ بچہ اس دنیا میں آ گیا اور صحت مند بھی ہے لیکن ماریہ کے والد کو ایک ہی فکر کھائے جا رہی ہے کہ اس بچے کی پرورش کیسے ہوگی، کیونکہ والد خود بھی ایک ہوٹل میں ویٹر ہیں، جبکہ ماریہ کی حالت ایسی نہیں کہ وہ بچے کو سنبھال سکے۔

دوسری جانب اس پوری صورتحال میں ماں کی محبت اور احساس نے سب کی آنکھیں بھی نم کیں، وہ لڑکی جو کبھی کسی کو دیکھ کر جواب نہیں دیتی تھی یا مسکراتی نہیں تھی اپنے بچے کو دیکھ کر خوش ہو رہی تھی، ماریہ کے چہرے کی مسکراہٹ چیخ چیخ کر بتا رہی تھی اب مجھے دنیا کی کوئی بھی تکلیف دے دو، فرق نہیں پڑتا کیونکہ میرے سامنے میرا لخت جگر ہے۔

ماریہ کی حالت ایسی نہیں کہ وہ بچے کو دودھ پلا سکے اسی لیے بچے کو باہر کا دودھ پلایا جا رہا ہے، جبکہ ماں کو بھی کھانے کے لیے الگ سے چیزیں دی جاتی ہیں۔

Zehni Mazoor Maan

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Zehni Mazoor Maan and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Zehni Mazoor Maan to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   1638 Views   |   26 Dec 2022
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

خود کا ہوش نہیں مگر نومولود کی فکر رہتی ہے ۔۔ ذہنی معذور ماں، جس کی ممتا نے سب کو رُلا دیا، دیکھیے

خود کا ہوش نہیں مگر نومولود کی فکر رہتی ہے ۔۔ ذہنی معذور ماں، جس کی ممتا نے سب کو رُلا دیا، دیکھیے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ خود کا ہوش نہیں مگر نومولود کی فکر رہتی ہے ۔۔ ذہنی معذور ماں، جس کی ممتا نے سب کو رُلا دیا، دیکھیے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔