"میرے پاپا کی شادی بہت دیر سے ہوئی تھی. کیونکہ وہ دادی کی خدمت کررہے تھے. پھر جب دادی انتقال کرگئیں تو 45 برس کی عمر میں ان کی شادی ہوئی. 5 برس بعد بہت منتوں مرادوں سے میری پیدائش ہوئی"
یہ کہنا ہے معروف اداکارہ کومل عزیز خان کا جنھوں حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شرکت کی اور اپنے مرحوم والد کے متعلق گفتگو کی.
کومل عزیز کا کہنا تھا کہ دو بیٹیوں کی پیدائش کے بعد میرے والد اتنا خوش تھے کہ پاکستانی والد کیا ہوتے ہوں گے. ان کی تو جیسے دنیا ہی بدل گئی تھی۔ میں نے لڑکیوں سے سنا ہے کہ وہ والد سے ڈرتی ہیں لیکن مجھے اپنی ماں سے ڈر لگتا تھا ابا تو پتا تھا کہ ہر چیز میں بہت پیار کرنے والے ہیں۔
اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے کومل عزیز نے بچپن سے جڑا ایک واقعہ سنایا کہ ایک بار میری سالگرہ منائی جا رہی تھی تو میں نے کچن میں رکھے غبارے اٹھانا چاہے اور میرے اوپر گرم چائے گر گئی جس سے میں جل گئی.
امی نے پھر میرے کپڑے اتار کر ٹھنڈے پانی میں نہلایا اور ایئر کنڈیشنڈ کے سامنے بٹھا دیا لیکن میرے والد اس حال میں دیکھ کر بے ہوش ہوگئے.
کومل عزیز کا کہنا تھا کہ ان کے والد کا انتقال 8 سال پہلے ہوچکا لیکن آج بھی وہ ان کے ساتھ ہیں. وہ اپنے والد سے انتہائی محبت اور انسیت رکھتی تھیں۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Komal Aziz Shared Memories Of Late Father and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Komal Aziz Shared Memories Of Late Father to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
مجھے جلتا دیکھ کر پاپا بے ہوش ہوگئے اور.. کومل عزیز نے والد سے جڑا بچپن کا واقعہ شئیر کردیا
مجھے جلتا دیکھ کر پاپا بے ہوش ہوگئے اور.. کومل عزیز نے والد سے جڑا بچپن کا واقعہ شئیر کردیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مجھے جلتا دیکھ کر پاپا بے ہوش ہوگئے اور.. کومل عزیز نے والد سے جڑا بچپن کا واقعہ شئیر کردیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔