میں "آئی ہوں یو پی بہار سے" گانے سے ایک دم سے اچانک سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی شلپا شیٹی ایک بہترین اداکارہ ہیں ارو ان کے چاہنے والے بھی کم نہیں یہی وجہ ہے کہ اداکارہ شلپا شیٹی کی اس وقت ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں ان کا چہرہ مکمل طور پر خراب نظر آرہا ہے۔
صرف خراب نہیں بلکہ ان کا چہرہ کسی جن بھوت کی طرح لگ رہا ہے۔ اب آپ سوچ رہے ہوں گے آخر ایسا ہوا کیوں یہ تو اپنی صحت اور چہرے کا خوب خیال رکھتی ہیں تو اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ یہ ایک ڈانس شو میں بطور جج فرائض انجام دیتی ہیں۔جہاں ایک ویبھو نامی لڑکا انہیں جن، بھوت بن کر ڈراتا ہے تو یہ ہر دفعہ بہت ڈر جاتی ہیں۔ اب اسی کو سبق سیکھانے کیلئے انہوں نے اپنے میک اپ مین سے جن بھوت والا میک اپ کروایا۔
مزید یہ کہ پہلے تو شلپا شیٹی خود کو آئینے میں دیکھ کر خود بھی ڈر گئیں لیکن کچھ ہی دیر میں شو سے پہلے انہوں نے دور سے دیکھا کہ ویبھو آ رہا ہے تو ایک دم اس کے سامنے آگئیں جس سے اس کی دل کی دھڑکن بڑھ گئی۔

اور وہ پیچھے کی جانب بھاگ گیا۔ پھر یوں ویبھو کو ڈرانے کے بعد صرف وصرف مذاق کیلئے انہوں نے ڈانس شو میں شریک دیگر لوگوں کو بھی ڈرایا۔ جس میں ایک لڑکی تو رو ہی گئی۔
واضح رہے کہ یہ ویڈیو کچھ ماہ قبل کی ہے اور ویڈیو کے آخر میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ شلپا شیٹی کہتی ہیں کہ ویبھو تمہارے ساتھ میرا حساب کتاب ہو گیا، میں نے بھی تمہیں ڈرا دیا۔
About the Author:
Faiq is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Faiq is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.