شوہر کی خوشی کی خاطر دوسری شادی کی اجازت دی.. کیا کرن ناز کے شوہر نے دوسری شادی کر لی ہے؟ انٹرویو میں نئے انکشافات

"میری بات پر اخبارات نے شہ سرخیاں لگائیں کہ کرن ناز کے ساتھ دھوکا ہوگیا اور میرے شوہر نے دوسری شادی کرلی لیکن حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہوا تھا۔ اپنے شوہر کو دوسری شادی کی اجازت میں نے نہیں بلکہ اسلام نے دی ہے اور میں مذہب کے خلاف نہیں جا سکتی"

یہ کہنا ہے کرن ناز کا جو کئی سالوں سے میزبانی کے فرائض نبھا رہی ہیں. کرن ناز نے حافظ احمد کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کرتے ہوئے شوہر کو دوسری شادی کی اجازت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں کیسے شریعت کے خلاف جا سکتی ہوں میں شریعت اور مذہبی احکامات پر عمل کرنے کے حوالے سے بلکل کلیئر ہوں اور میرے ذہن میں کوئی خرافات نہیں کہ شریعت کی تشریح اپنی مرضی اور فائدے کے لیے کروں.

کرن ناز کا کہنا تھا کہ شریعت نے مرد کو ایک یا دو نہیں تین تین شادیوں کی اجازت دے رکھی ہے پھر میں کون ہوتی ہوں ان کو روکنے والی.

"میرے شوہر بہت اچھے ہیں انھوں نے میری ہر خواہش پوری کی ہے لیکن اگر انھیں لگے کہ انہیں مزید خوش رہنے کے لیے دوسری شادی کی ضرورت ہے تو میں ان کی خوشی کی خاطر اتنا تو کر سکتی ہوں البتہ میں اتنی پیاری ہوں کہ میرے میاں دوسری شادی کر ہی نہیں سکتے۔"

کرن ناز نے انکشاف کیا کہ جب انھوں نے یہ بیان دیا تھا تب ان پر خواتین نے بہتزیادہ تنقید کی تھی اور کئی دوستیں ناراض بھی ہوگئیں وہ کہتی تھیں کہ ان کی بات کے بعد مرد انہیں طعنے دیتے ہیں۔

Kiran Naz Opens Up About Second Marriage Of Husband

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Kiran Naz Opens Up About Second Marriage Of Husband and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kiran Naz Opens Up About Second Marriage Of Husband to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1613 Views   |   28 Dec 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

شوہر کی خوشی کی خاطر دوسری شادی کی اجازت دی.. کیا کرن ناز کے شوہر نے دوسری شادی کر لی ہے؟ انٹرویو میں نئے انکشافات

شوہر کی خوشی کی خاطر دوسری شادی کی اجازت دی.. کیا کرن ناز کے شوہر نے دوسری شادی کر لی ہے؟ انٹرویو میں نئے انکشافات ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ شوہر کی خوشی کی خاطر دوسری شادی کی اجازت دی.. کیا کرن ناز کے شوہر نے دوسری شادی کر لی ہے؟ انٹرویو میں نئے انکشافات سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔