مٹر میں چھپے صحت کے راز جو شوگر اور دل کی بیماری جیسی مشکل کو کرے کنٹرول اور بچائیں آپ کو مہنگی دوائیوں سے

مٹر ایک سستی اور باآسانی دستیاب ہونے والی سبزی ہے ۔ اسے ایک پاور فوڈ کہا جاسکتا ہے ۔مٹر میں کئی غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں جو کہ انسانی صحت اور تندرستی (health and wellness) کے لیے بے حد ضروری ہیں ۔ چھوٹے چھوٹے دانوں والی یہ سبزی دنیا میں تقریباًہر جگہ ہی دستیاب ہوتی ہے ۔ یہ موسم سرما میں سبزی منڈیوں میں کثیر تعداد میں دستیاب ہوتی ہے۔ مٹر کے بے شمار فوائد و خصوصیات ہیں جن میں سے چند کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہے:

شوگر:

جن لوگوں کو شوگر ہے ان کے لیئے مٹر کا استعمال سب سے زیادہ مفید ہے کیونکہ یہ انسولین کے لیول کو کنٹرول کرنے میں آپ کی مدد کرتا ہے۔ روزانہ ایک چمچ مٹر کھانے سے آپ کو جلد ہی واضح فرق نظر آئے گا۔

کینسر:

کینسر کی کوئی دوا تو نہیں مگر مٹر سے حوالے سے ایک ریسرچ میں بتایا گیا ہے کہ: مٹر اینٹی کیسر ہیں اور کینسر کے مریضوں کو مٹر اور اس کا سوپ باقاعدگی سے پینا چاہیئے یہ آپ کو بہتر طور پر صحت دے سکتا ہے اور ساتھ اس میں ایسے انزائمز ہیں جو کینسر کا توڑ کرنے کی دوائوں میں شامل کیا جاتا ہے۔

ہاضمہ

مٹر میں فائبر ہیں جو نظام ہاضمہ کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے، فائبر آنتوں میں موجود نقصان دہ بیکٹریا کو بڑھنے سے روکتا ہے اس سے مختلف امراض جیسے آنتوں کے ورم، آئی بی ایس اور آنتوں کے کینسر کے خطرے کو کم کرنے میں مٹر مفید ہوتا ہے ساتھ ہی ہاضمہ کے مسائل کو کنٹرول کرتا ہے۔

پروٹین

مٹر میں پروٹین کی سب سے زیادہ مقدار ہوتی ہے، جو مسلز کی مضبوطی اور ہڈیوں کی صحت کو بھی بہتر بنانے میں آپ کی مدد کرتا ہے اور بالوں کے ساتھ ساتھ جلد کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔

امراضِ قلب

مٹر میں میگنیشم، پوٹاشیم اور کیلشیئم پائے جاتے ہیں جن کی وجہ سے دل کے تمام تر امراض کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے اور ساتھ ہی بلڈ پریشر کو بھی کنٹرول میں رکھتا ہے۔

Matar Khane Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Matar Khane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Matar Khane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4515 Views   |   03 Apr 2021
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

مٹر میں چھپے صحت کے راز جو شوگر اور دل کی بیماری جیسی مشکل کو کرے کنٹرول اور بچائیں آپ کو مہنگی دوائیوں سے

مٹر میں چھپے صحت کے راز جو شوگر اور دل کی بیماری جیسی مشکل کو کرے کنٹرول اور بچائیں آپ کو مہنگی دوائیوں سے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مٹر میں چھپے صحت کے راز جو شوگر اور دل کی بیماری جیسی مشکل کو کرے کنٹرول اور بچائیں آپ کو مہنگی دوائیوں سے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔