جہنم میں میرا محل ہے ۔۔ متھیرا نے لوگوں کے منفی رویوں اور شوز میں رونے والی مشہور شخصیات کا مذاق اڑاتے ہوئے کیا بولا؟

درد ایک ایسا جذبہ ہے جو ہر اس شخص کو محسوس ہوتا ہے جو پیدا ہوا ہے۔ جیسا کہ ہم بڑے ہوتے ہیں اور زندگی سے گزرتے ہیں، ہم زندگی میں بہت ساری ناانصافیوں اور دھوکہ دہی کا مقابلہ کرتے ہیں جو اس وقت ناقابل برداشت محسوس کرتے ہیں۔ بہت سے لوگ ان دباؤ کا شکار ہو جاتے ہیں اور اس سے اوپر کبھی نہیں اٹھ پاتے ہیں۔ لیکن دوسرے مضبوط ہوتے ہیں اور اپنی زندگی میں وقار کے ساتھ آگے بڑھتے ہیں اور ماضی کو ماضی میں دفن کرنا پسند کرتے ہیں۔

ایسی ہی ایک شخصیت متھیرا بھی ہیں جنہوں نے اپنی زندگی میں بہت سے اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں لیکن اس پر رونے دھونے کے بجائے انہوں نے ہمیشہ ہمت و حوصلے سے ہر حالات کا سامنا کیا ہے، جو انہیں ایک مضبوط انسان بناتا ہے۔

حال ہی میں انہوں نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں کافی سارے موضوعات پر کھل کر اپنی رائے کا اظہار کیا۔ میزبان نے جب انکی انکی زندگی کی تکلیفوں کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا، "مجھے نہیں پسند میں ہر وقت اپنی اداس کہانیاں سنا کر لوگوں کو بور کروں جو ہوگیا وہ ہوگیا، اس پر بار بار بات کرنے کا فائدہ نہیں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ، "مجھے وہ لوگ سمجھ نہیں آتے جو شوز میں بیٹھ کر ہر بار ایک ہی بات بتاتے ہوئے رونا دھونا مچاتے ہیں۔ اصل میں وہ سب صرف توجہ حاصل کرنے کے لیئے یہ حرکتیں کرتے ہیں۔"

سوشل میڈیا پر لوگوں کی زندگیوں پر باتیں بنانے اور فتویٰ بازی کرنے والوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ، "لوگ بس ایک دوسرے کو جنتی اور جہنمی ہونے کا سرٹیفیکیٹ دیتے رہتے ہیں، میں انکی باتوں پر زیادہ دھیان نہیں دیتی، میں کیسی ہوں یہ صرف میرا خدا جانتا ہے۔ لوگوں کے حساب سے تو میرا جہنم میں ایک محل بن گیا ہوگا اب تک تو۔ اور جو لوگ اچھے کام صرف اس نیت سے کرتے ہیں کہ جنت ملے گی تو وہ میری نظر میں لالچی ہیں۔"

Mathira Makes Fun Of Celebrities

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Mathira Makes Fun Of Celebrities and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mathira Makes Fun Of Celebrities to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   1672 Views   |   18 Nov 2023
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 05 October 2024)

جہنم میں میرا محل ہے ۔۔ متھیرا نے لوگوں کے منفی رویوں اور شوز میں رونے والی مشہور شخصیات کا مذاق اڑاتے ہوئے کیا بولا؟

جہنم میں میرا محل ہے ۔۔ متھیرا نے لوگوں کے منفی رویوں اور شوز میں رونے والی مشہور شخصیات کا مذاق اڑاتے ہوئے کیا بولا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جہنم میں میرا محل ہے ۔۔ متھیرا نے لوگوں کے منفی رویوں اور شوز میں رونے والی مشہور شخصیات کا مذاق اڑاتے ہوئے کیا بولا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔